Live Updates

ریحام خان سے شادی زندگی کی سب سے بڑی غلطی تھی، عمران خان

اہلیہ بشریٰ کے ساتھ خوشگوار زندگی گزار رہا ہوں ،طاقتور کا احتساب کیے بغیر پاکستان آگے نہیں بڑسکتا جب بھی ان کرپٹ افراد کا احتساب شروع ہوتا ہے تو سارے کرپٹ متحد ہوجاتے ہیں،چیئرمین تحریک انصاف پاکستان کی چین کی تقلید کرنا ہوگی، الیکشن میں کامیاب ہوگئے تو ہم چین کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم کریں گے ، جتنی زیادہ امریکی فوج افغانستان میں رہے گی سیاسی مفاہمت کا امکان اتنا ہی کم ہوجائے گا امریکہ نے پاکستان کو ہمشیہ قربانی کا بکرا بنایا مگر اب ایسا نہیں ہوگا،چیئرمین تحریک انصاف کا برطانوی اخبار کو انٹرویو

اتوار 22 جولائی 2018 20:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جولائی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے خاموشی توڑتے ہوئے کہا کہ ریحام خان سے شادی زندگی کی سب سے بڑی غلطی تھی مگر اب اہلیہ بشریٰ کے ساتھ خوشگوار زندگی گزار رہا ہوں ،طاقتور کا احتساب کیے بغیر پاکستان آگے نہیں بڑسکتا جب بھی ان کرپٹ افراد کا احتساب شروع ہوتا ہیتو سارے کرپٹ متحد ہوجاتے ہیں ۔

برطانوی اخبار کوانٹرویو دیتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ زندگی میں کئی غلطیاں کی مگر ریحام کان سے شادی زندگی کی سب سے بڑی غلطی تھی آج سے پہلے ریحام کے بارے میں کچھ نہیں کہا مگر ان کے کتاب آنے کے بعد پہلی بار یہ کہہ رہا ہوں کہ ریحام خان سے شادی کرکے میں نے زندگی کی سب سے بڑی غلطی کی انہوں نے کہا کہ شادی سے پہلے بشریٰ بی بی کا چہرے تک نہیں دیکھا تھا بشریٰ بی بی کو دیکھے بغیر ہی رشتہ بھیجا بشریٰ بی بی کی ایک پرانی تصور دیکھ رکھی تھی جب بھی ملاقات ہوئی تو میں نے ان کے چہرے پر نقاب ہوتا تھا شادی کے بعد بشریٰ بی بی کو دیکھا تو مایوسی نہیں ہوئی بشریٰ بی بی کے ساتھ خوش اور مطمیں ہوں اور ان کے ذہانت اور کردار کی بہت عزت کرتا ہوں صوفیانہ طرز عمل میں بشریٰ بی بی کو اوروں سے بلند پایا ۔

(جاری ہے)

عمران خان نے کہا کہ عوام سیاسی جماعتوں کے کرپٹ رہنماؤں کے احتساب کا مطالبہ کرہی ہے جب بھی ان کرپٹ عناصر کا احتساب کرنے کی کوشش کی گئی تو ان سب نے شور مچانا شروع کردیا کہ یہ جمہوریت کی خلاف ورزی ہے اب کے بار وہ کہہ رہے ہیں یہ انتخابات سے قبل دھاندلی ہے ہماری الیکشن جیتنے کیلئے بھرپور تیاری ہے اس بار ہم مخالفین کو دھاندلی نہیں کرنے دیں گے انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی چین کی تقلید کرنا ہوگی انہوں نے لوگوں کو غربت سے نکالا ایسا نہیں ہوسکتا کہ صرف چند لوگ امیر اور دوسری جانب غریب لوگوں کا سمندر ہو ں یہی پاکستان میں ہوریا ہے ہم اگر الیکشن میں کامیاب ہوگئے تو ہم چین کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم کریں گے کیونکہ پاکستان کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے چین کے نقشے قدم پر چلنا لازمی ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جتنی زیادہ امریکی فوج افغانستان میں رہے گی سیاسی مفاہمت کا امکان اتنا ہی کم ہوجائے گا امریکہ نے پاکستان کو ہمشیہ قربانی کا بکرا بنایا مگر اب ایسا نہیں ہوگا
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات