Live Updates

سابق کرکٹ سٹارز کرکٹر زعمران خان کی حمایت میں کھل کر سامنے آگئے

وسیم اکرام اور وقار یونس کے عمران خان کی حمایت میں ٹوئٹس ،ین جونز نے بھی اپنی حمایت کا اظہار کردیا

اتوار 22 جولائی 2018 20:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جولائی2018ء) سابق پاکستانی کرکٹ سٹار کرکٹر ز چیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی حمایت میں کھل کر سامنے آگئے ہیں،جیسا کہ ملک میں بدھ کے روز انتخابات ہونے جارہے ہیں۔وسیم اکرم نے skip@imrankhanPTIکے عنوان سے ٹوئٹ میں کہا کہ یہ آپ کی قیادت تھی کہ ہم 1992ء میں عالمی چیمپئن بنے ،یہ آپ کی قیادت ہے کہ ہم ایک مرتبہ پھر عظیم جمہوری ملک بن سکتے ہیں۔

سابق کپتان وقار یونس نے skiper@imrankhanPTIکے عنوان سے ٹوئٹ میں کہا کہ آپ کے پاس ہر وہ ایک چیز موجود ہے،جس کی ضرورت ہوتی ہے لیکن اس کیلئے آپ کو ہر ایک چیز کی قربانی دینا پڑے گی،اس میں کوئی شک نہیں کہ آپ کی دیانتداری پر کوئی شک نہیں کرسکتا اور یہی چیز ’’ایک دیانتدار لیڈر‘‘ کی ہمارے ملک کو ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

BehindYouskipper ملک کا سرفہرست ہیش ٹیک ٹرینڈ بن گیا ہے جیسا کہ نامور شخصیات اور سابق کرکٹرز خان کی حمایت میں سامنے آگئے ہیں۔

سابق آسٹریلین سٹارز ڈین جونز نے بھی اپنی حمایت کا اظہار کردیا ہے،انہوں نے ٹوئٹ میں لکھا’’میں سیاسی شخصیت نہیں ہوں لیکن @imrankhanPTIایک عظیم لیڈر کے نیچے کھیلنے کو پسند کروں گا اور اگر موقع ملتا ہے تو پاکستان کی خیرخواہی کیلئے کام کروں گا۔حالیہ سروے رپورٹس میں دکھایا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کی شہرت میں قومی سطح پر اضافہ ہورہا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات