جاپان ، جولائی کے ابتدائی دو ہفتوں میں گرمی کی شدید لہر ، کم از کم 15افراد ہلاک، 12ہزار سے زائد ہسپتال پہنچ گئے

اتوار 22 جولائی 2018 20:20

ٹوکیو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جولائی2018ء) جاپان میں جولائی کے ابتدائی دو ہفتوں میں گرمی کی شدید لہر کے نتیجے میں کم از کم 15افراد ہلاک اور 12ہزار سے زائد ہسپتالوں میں پہنچ گئے ہیں،یہ بات سرکاری اعداد وشمار میں دکھائی گئی ہے،جیسا کہ اتوار کو کئی شہروں میں درجہ حرارت40ڈگری سینٹی گریڈ(104فارن ہائٹ) پہنچ گیا ہے۔تازہ ترین اعداد وشمار کے مطابق 15جولائی کو ختم ہونے والے ہفتے میں 12افراد ہیٹ سٹروک کی وجہ سے ہلاک ہوئے جبکہ اس سے پچھلے ہفتے میں تین افراد گرمی کی وجہ سے دم توڑ گئے تھے۔

(جاری ہے)

فائر و ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی کا کہنا ہے کہ 9900سے زائد افراد کو وسط جولائی کے ہفتے کے دوران ہسپتال پہنچایا گیا،یہ تعدادگزشتہ ہفتے 2700سے اوپر پہنچی ہے۔ گرم موسم کی لہر میں کوئی کمی ہوتی دکھائی نہیں دے رہی،کیوڈو نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صرف ہفتہ کے روز مشتبہ ہیٹ سٹروک کے باعث زیادہ تر عمررسیدہ شہریوں سمیت کم از کم 11افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ مجموعی طور پر ہفتے کو صرف ایک روز ٹوکیو میں 3091ایمبولینسیں روانہ کی گئیں۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اتوار کو درجہ حرارت35ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :