پتوکی کے قریب ٹریفک حادثہ ،گورنمنٹ کالج کے پروفیسر صدیق رضوی اپنے دو ساتھیوں سمیت جاں بحق

اتوار 22 جولائی 2018 20:40

بورے والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جولائی2018ء) پتوکی کے قریب گزشتہ شب ٹریفک حادثہ میں گورنمنٹ کالج کے پروفیسر صدیق رضوی اپنے دو ساتھیوں سمیت جاں بحق ،صدیق رضوی فرنیچر کی خریداری کے سلسلہ میں پرائیویٹ مزدا ڈالے میں سوار ہو کر گوجرانوالہ سے واپس آ رہے تھے ،پتوکی بائی پاس پر ڈرائیور سڑک پر کھڑے خراب ٹرالر کو نہ دیکھ سکا اور مزدا ڈالہ ٹرالر سے بری طرح ٹکرا گیا ،تینوں موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ خراب ٹرالر کے نیچے لیٹا ایک شخص بھی جان سے گیا ،تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ پوسٹ گرایجویٹ کالج میں شعبہ بیالوجی کے پروفیسر محمد صدیق رضوی اپنے پرائیویٹ کالج کے لیے فرنیچر کی خریداری کے بعد گوجرانوالا سے ایک پرائیویٹ مزدا ڈالے پر ڈرائیور محمد افضل قریشی ،ہیلپر محمد عرفان بھٹی سکنہ 417/EBاور کاشف نامی نوجوان کے ہمراہ واپس بورے والا آ رہے تھے کہ پتوکی بائی پاس کے قریب سڑک کنارے کھڑے ایک خراب ٹرالر کو ڈرائیور نہ دیکھ سکا اور تیز رفتار مزدا بری طرح ٹرالر سے ٹکرا گیا جس سے ڈالے کے پرخچے اُڑ گئے جس کے نتیجہ میں پروفیسر محمد صدیق رضوی ،ڈرائیور محمد افضل سکنہ مرضی پورہ ،ہیلپر محمد عرفان بھٹی سکنہ 417/EBبھی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے اور انکا ساتھی محمد کاشف زخمی ہو گیا جبکہ ٹرالر کو ٹھیک کرنے کے لیے اسکے نیچے لیٹ کر کام کرنے والا ایک مکینک جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہو گیا #