عوام 25 جولائی کو شیر پر مہر لگا کر میرے والد کو کامیاب کریں ،ْ آپ کے تمام مسائل حل کریں گے ،ْ بیٹا قمر الاسلام

اتوار 22 جولائی 2018 20:40

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2018ء) گرفتار لیگی امیدوارقمرالاسلام کے بیٹے سالار الاسلام نے کہا ہے کہ عوام 25 جولائی کو شیر پر مہر لگا کر میرے والد کو کامیاب کریں وہ آپ کے تمام مسائل حل کریں گے۔

(جاری ہے)

پاکستان مسلم لیگ( ن) کے گرفتار امیدوارقمرالاسلام کے بیٹے سالار الاسلام نے والد کے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرے والدکونوازشریف سے وفاکرنے کی سزادی گئی ہے ،ْجسے بھی مسلم لیگ کاٹکٹ ملتاہے اس کیخلاف کیس کردیاجاتاہے ،ْوالد کا کامیاب کروانے کی کوشش کر رہا ہوں میرے والد نے ہمیشہ حقیقی سیاست کی ان پر جو الزام ہے وہ سب جھوٹے ہیں ،ْسالار نے کہا کہ کارکن ن لیگی امیدوار کی بھرپور مہم چلائیں، من پسند قوتوں کو کسی صورت مسلط نہیں ہونے دیں گے ،اخلاقی اقدار تباہ کرکے لعن طعن والا کلچر متعارف کروایا جارہا ہے۔

یاد رہے ن لیگ کے رہنما قمر الاسلام کو صاف پانی کیس میں نیب نے گرفتار کیا تھا گرفتاری کے بعد سے اب تک لیگی رہنما نیب کی تحویل میں ہے۔