ملک کی سالمیت ،وقار اور عز ت کے پیچھے وردی ہے ، آغا عمر بنگلزئی

عوام 25جولائی کو زیادہ سے زیاد ہ حق رائے دہی استعمال کر کے پاکستان کی سالمیت اور ترقی کیلئے ووٹ دیں ، نگراں صوبائی وزیرداخلہ بلوچستان

اتوار 22 جولائی 2018 20:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2018ء) نگراں صوبائی وزیرداخلہ بلوچستان آغا عمر بنگلزئی نے کہا ہے کہ ملک کی سالمیت ،وقار اور عز ت کے پیچھے وردی ہے ، ملک کے لئے اپنی جانیں قربان کر نے والوں کی قربانیاں کسی صورت راہیگاں نہیں جائیں گی ، پاکستان جلد ہی امن کا گہورا بنے گا ، الیکشن کے لئے سکیورٹی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں عوام 25جولائی کو زیادہ سے زیاد ہ حق رائے دہی استعمال کر کے پاکستان کی سالمیت اور ترقی کے لئے ووٹ دیں ،انہوں نے یہ بات این این آئی سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہی ، آغا عمر بنگلزئی نے کہا کہ دشمن کو پر امن اور خوشحال بلوچستان کی تکیمل کا خواب ایک آنکھ نہیں بھا رہا اس لئے وہ ہمارے بے گناہ اور معصوم لوگوں پر حملے کر کے ہمیں پسماندگی اور خونریزی کے اندھیروں میں دکھیلنا چاہتا ہے لیکن میں واضح کرتا ہوں کہ ہم دشمن کو اسکے نا پاک عزائم میں کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے ،انہوں نے کہا کہ بلوچستان سمیت ملک بھر میں پر امن و شفاف انتخابات کو یقینی بنا نے کے لئے اقدامات کیے جارہے ہیں 25جولائی کو بلوچستان کے غیور عوام بڑی تعداد میں حق رائے دہی استعمال کر کے دشمن کی تمام سازشوں کو ناکا م بنائیں اور جمہوری تسلسل کو آگے بڑھائیں ، انہوں نے کہا کہ شہدا ہمارے ہیرو ہیں ہم انہیں سرخ سلام پیش کرتے ہیں ہم شہداء کے ورثاء کو کبھی بھی تنہا نہیں چھوڑیں گے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں عوام اور سکیورٹی فورسز شانہ بشانہ کھڑے ہیں ہم اپنے اتحاد و اتفاق سے دہشتگردی کو شکست دیں گے اور دشمن کے نا پاک عزائم کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے انہوں نے کہا کہ ملک کی طاقت، عزت اور خوش نامی کے پیچھے وردی ہے ، ،انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز بلوچستان کے عوام کی حفاظت کو یقینی بنا نے کے لئے بھر پور اقدامات اٹھا رہی ہیں انشاء اللہ وہ وقت دور نہیں جب پر امن خوشحال بلوچستان کا خواب شرمندہ تعبیر ہوگاوزیرداخلہ نے کہا کہ عوامی خدمت ہمارا فرض ہم کسی پر احسان نہیں کررہے عام انتخابات کے حوالے سے تمام تر انتظامات مکمل ہیں انشاء اللہ بلوچستان کے عوام بڑی تعداد میں گھروں سے نکل پر پر امن ،خوشحال ،ترقی یافتہ پاکستان اور بلوچستان کے حق میں ووٹ دیں گے