بلوچستا ن پسماندگی میں گھرا ہواہے،علامہ سیف الله

منتخب ہوکر عوامی مسائل انکی دہلیز پر حل کرونگا،اسماعیل گجر کی خانقاہ جہانگیریہ آمد 25جولائی کو تمام مریدین بی این پی کے امیدوارحاجی لشکری اوراسماعیل گجر کو کامیاب بنائیں

اتوار 22 جولائی 2018 20:40

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2018ء) بلوچستان باقی صوبوں کی نسبت انتہائی پسماندگی میں گھراہواہے مخلص قیادت نہ ہونے سے عوام مسائل کاشکار ہیں ان خیالات کا اظہارصوبائی خانقاہ عالیہ طارقیہ جہانگیریہ بلوچستان کے صوبائی صدر علامہ سیف الله طارقی نے بی این پی کے نامزد امیدوار حاجی محمد اسماعیل گجر کی خانقاہ آمد پر ملاقات کے دوران کیاملاقات میں پی بی 28کے بی این پی سے امیدواراسماعیل گجرنے کہاکہ اپنے کارکنان مریدین محبین معتقدین کو ہماری حمایت کے لئے حکم دیں الله پاک نے کامیاب کیاعوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کی کوشش کرونگا، علامہ سیف اللہ طارقی نے پی بی 28 میں اور این اے 265 میں بلوچستان نیشنل پارٹی کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہاتمام مریدین معتقدین ومحبین سے اپیل کی کہ وہ 25جولائی کو بلوچستان نیشنل پارٹی کے امیدواراین اے 265حاجی لشکری رئیسانی اورپی بی 28کے امیدواراسماعیل گجر کو کامیاب بنائیں تاکہ پاکستان و بلوچستان میں مخلص قیادت آئے اور کرپشن سے پاک بلوچستان ہواور عوام کو ان کے حقوق دہلیز پر میسر ہوسکیں آخر میں ملکی استحکام اورالیکشن کے خیروعافیت سے تکمیل کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔