ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی راولپنڈی کو ایک برس میں 71 ملین روپے کا ریونیو وصول

اتوار 22 جولائی 2018 20:40

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2018ء) ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی راولپنڈی نے روٹ پرمٹ فیس کی مد میں 71 ملین روپے سے زائد کا ریونیو اکٹھا کر لیا ۔سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی خالد یامین ستی نے اے پی پی کو بتایاکہ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی راولپنڈی نے مالی سال 2017-18میں روٹ پرمٹ فیس کی مد میں 56ملین روپے کے ریونیو کے حصول کا ہدف مقرر کیا تھا تاھم مقررہ ہدف سے 15ملین روپے زائد کی وصولی کے ساتھ 71ملین روپے کا ریونیو اکٹھا کیا گیا ۔

انہوں نے قومی خبر ایجنسی کو مزید بتایا کہ اتھارٹی نے مالی سال 2017-18میں ماہانہ ریونیو ہدف 4.6ملین روپے مقرر کیا تھا جبکہ اتھارٹی نے جولائی 2017 میں 64,47,300 روپے ،اگست میں 63,40,400 روپے ،ستمبر میں 47,01,650 روپے ،اکتوبر میں 62,43,500 روپے ،نومبر میں 58,17,950 روپے ،دسمبر 2017میں 54,77,650روپے کا ریونیو اکٹھا کیا جبکہ اسی طرح اتھارٹی نے جنوری 2018میں 67,10,200 روپے ،فروری میں 65,32,200 روپے ،مارچ میں 68,71,550 روپے ، اپریل میں 61,03,150 روپے ، مئی میں 63,73,750 روپے جبکہ جون 2018میں 40,78,700 روپے کا ریونیو اکٹھا کیا گیا ۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں خالدیامین ستی نے اے پی پی کو بتایاکہ گذشتہ ماہ غیر معیاری سی این جی سلنڈر کی 14حامل گاڑیوں اور 211 بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ کی حامل گاڑیوں سمیت 497گاڑیوں کا چالان کیا گیا جبکہ 136گاڑیوں کو بند کیا گیا ۔انہوں نے کہاکہ مختلف خلاف ورزیوں پر مجموعی طور پر 5,11,300 روپے جرمانہ کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :