عام انتخابات 2018ء میں جمہوری وغیر جمہوری قوتوں کے درمیان مقابلہ ہے، عثمان کاکڑ

گور نرہائوس بلوچستان کے پشتونخوامیپ کاالیکشن سیل ہونے میں تبدیل ہونے میں کوئی صداقت نہیں ہے

اتوار 22 جولائی 2018 20:50

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جولائی2018ء) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی بلوچستان کے صدر وسینیٹر عثمان خان کاکڑ نے کہا ہے کہ عام انتخابات 2018ء میں جمہوری وغیر جمہوری قوتوں کے درمیان مقابلہ ہے بلوچستان کے 43لاکھ ووٹرز ووٹ اور بیلٹ کی طاقت سے ان غیر جمہوری قوتوں کومسترد کریں ،ملک بھر میں درپیش مسائل کا حل صا ف اور شفاف انتخابات کاانعقاد ہے ،گور نرہائوس بلوچستان کے پشتونخوامیپ کاالیکشن سیل ہونے میں تبدیل ہونے میں کوئی صداقت نہیں ہے ،مرزا شمشاد کی پشتونخواملی عوامی پارٹی کے امیدوار کی حما یت خوش آئند امر ہے ۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔اس موقع پر پشتونخواملی عوامی پارٹی کے حاجی غلا م فاروق خلجی ،مرزاشمشاد ودیگر بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پرآزاد امیدوار برائے حلقہ پی بی 28مرزا شمشاد نے پشتونخواملی عوامی پارٹی کے نامزدامیدوار حا جی غلام فاروق خلجی کے حق میں دستبردار ہونے کااعلان کرتے ہوئے انہیں مکمل سپورٹ کی یقین دہانی کرائی اورکہاکہ کوئٹہ کے باسیوں کے بہت سے مسائل ہے جس میں سر فہرست پانی اور دیگر مسئلے ہے جن کے حل کی ہمیں پشتونخواملی عوامی پارٹی اور غلام فاروق خلجی میں یقین دہانی کرائی ہے جس پر ہم نے اپنے دوست احباب سا تھیوں سے مشورے کے بعد غلام فاروق خلجی کے حق میں دستبردار ہو کر اس کی مکمل حمایت کا فیصلہ اور انہیں انتخابات میں مکمل طور پر سپورٹ کرینگے ۔

پشتونخوامیپ کے امیدوار برائے حلقہ پی بی28 غلام فاروق خلجی نے مرزا شمشاد کی جانب سے غیر مشروط طور پر ان کے حق میں دستبردارہونے پر ان کاشکریہ ادا کر تے ہوئے کہاکہ کوئٹہ ہم سب کا مشترکہ گھر ہے یہاں کے مسائل کے حل کیلئے ہمیں مل کر جدوجہد کرناہوگی ۔سینیٹر عثمان خان کاکڑ نے کہا کہ 2018 کے انتخابات میں ملک بھر کی طرح بلوچستان میں بھی جمہوری اور غیر جمہوری قوتوں کے درمیان انتخابات کا مقابلہ ہے انہوں نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے کئے جانیوالے اقدامات اور ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد نہ ہونے پر الیکشن کمیشن کی جانب سے جانبداری کا مظاہرہ کرنے کا الزام لگایا