نوشہروفیروز پی ایس 34-میں پیپلز پارٹی اور گرینڈ ڈیموکرٹیکس الائنس امیدوارکے حامی آپس میں دست و گریبان،ڈنڈوں کا استعمال، دو صحافیوں سمیت متعدد افراد زخمی

اتوار 22 جولائی 2018 20:50

نوشہروفیروز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جولائی2018ء) نوشہروفیروز پی ایس 34-میںپاکستان پیپلز پارٹی اور گرینڈ ڈیموکرٹیکس الائنس امیدوارکے حامی آپس میں دست و گریبان،ڈنڈوں کا استعمال،پولیس کے مطابق گائوں جان محمد راجپر خیریجا میں جی ڈی اے امیدوار ڈاکٹر عبدالستار راجپراور پیپلزپارٹی کے کارکنوں میں زبردست جھڑپیں ہوئیں جس میں ڈنڈوں اینٹوں کا آزادانہ استعمال ہوا،ان جھٹرپوں میںمیڈیا کوریج کرنے والے دو صحافی محمد شکیل آرائیں اور ساجد جویو بھی زخمی ہوگئے،جبکہ پولیس کانسٹیبل امداد راجپر، پرویزاحمد،محمد لقمان،نثاراحمد،مشتاق احمد، عطا اللہ سجاد بھی زخمیوں میں شامل ہیں ،جی ڈی اے امید وار ڈاکٹر عبدالستار راجپر نے حملے کی ذمہ داری پی پی پی امیدوار سید مراد علی شاہ پر عائد کی ہے انکا کہنا تھا کہ حملہ بیلا واہ کے قریب انتخابی مہم کے دوران ہوا ، دوسری جانب پی پی پی امیدوار سید مراد علی شاہ نے بتایا کہ راجپر برادری میں ذاتی رنجشوں پر جھگڑا ہوا ہے اور جی ڈی اے کی امیدوار پر حملہ میں ہمارا ہاتھ نہیںہے ، واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور حالات کو کنٹرول کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔