کراچی میں ٹریفک حادثات ،13افراد ہلاک ،7زخمی

اتوار 22 جولائی 2018 20:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جولائی2018ء) کراچی میں ٹریفک کے مخلتف حادثات میں 3افراد ہلاک جبکہ 7زخمی ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق اتوار کو کوئٹہ کے رہائشی 70سالہ حاجی داؤد ولد حاجی غلام محمد ہلاک جبکہ ان کی بہن 60سالہ علیقہ شدید زخمی ہوگئی ۔

(جاری ہے)

حادثہ دو گاڑیوں کے تصادم کے نتیجے میں پیش آیا ،منگھوپیر کے علاقہ نہر کے قریب نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر 45سالہ نامعلوم شخص ہلاک جبکہ اس کا 5سالہ بچہ شدید زخمی ہوگیا لیاری ایکسپریس وے پر نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر 30سالہ نامعلوم شخص ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب ہلاک ہوگیا ، پورٹ قاسم اور کارساز کے علاقوں میں 2افراد گاڑیوں کے ٹکر سے زخمی ہوگئے ۔

شاہ لطیف تھانے کے قریب ایک حادثہ میں دو افراد عبدالرحمان اور رشید احمد زخمی ہوگئے شاہر اہ فیصل پر اسٹار گیٹ کے قریب نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر 23سالہ علی ولد محبوب زخمی ہوگیا جسے جناح اسپتال میںلایا گیا ۔#