ْعمران خان آئی جے آئی2 کا حصہ ہیں،کمزور جمہوریت بھی آمریت سے بہتر ہے، بلاول بھٹو زرداری

اتوار 22 جولائی 2018 20:50

سیہون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کمزور جمہوریت بھی آمریت سے بہتر ہے، پاکستان پیپلزپارٹی مسائل کا مقابلہ کرنے والی واحد جماعت ہے۔

(جاری ہے)

سیہون میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ ہماری پارٹی نے پہلے بھی مسائل کا سامنا کیا، اب بھی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری پوری توجہ اس وقت الیکشن پرہے۔پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ میں ووٹرزکومتحرک کررہا ہوں۔ انہوں نے نام لیے بغیر کہا کہ رات میں چھپ کرجلسہ کرنے والوں کو دن میں جلسہ کرکے دکھایا۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ الیکشن کومتنازع بنایا جا رہا ہے۔