پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (فنکشنل) کے کارکنوں میں جھگڑا سے 10 افراد زخمی

اتوار 22 جولائی 2018 20:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (فنکشنل) کے کارکنوں میں جھگڑا سے 10 افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

خیرپور کے علاقے پیرجو گوٹھ میں پاکستان پیپلزپارٹی اورپاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے کارکنوں میں جھگڑا ہوگیا جس میں کم سے کم 10کارکنان زخمی ہو گئے ہیں۔ابتدائی معلومات کے مطابق جھگڑے کے دوران گاڑیوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔