ٹیبل لیمپ روشنی کی علامت اندھیروں کو ختم کرکے ترقی وخوشحالی لائیگا ،سربراہ پاکستان سنی تحریک

امن کے داعی ہیں ٹیبل لیمپ کی روشنی سے اندھیروں کو ختم کرکے امن ،محبت ،بھائی چارگی کو فروغ دیتے رہیںگے ،ثروت اعجاز قادری

اتوار 22 جولائی 2018 20:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2018ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ این اے 253کے عوام کی کاروان پاکستان میں بھرپور شرکت اعتماد کا اظہار ہے ،عوامی ہیں اور عوام میں رہنا چاہتے ہیں ،عوام کے مسائل کو حل کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں ،مایوس نہیں انشاء اللہ بہتری ضرور آئے گی،عوام اپنے ووٹ کا استعمال لازمی اور ضمیر کی روشنی میں کریں ،ٹیبل لیمپ روشنی کی علامت اندھیروں کو ختم کرکے ترقی وخوشحالی لائیگا ،امن کی بانسری بجانے سے امن قائم نہیں ہوا اس کیلئے عوام رینجرز ،پولیس نے قربانیاں دی ہیں ،انتخابات شفاف ہوئے تو انشاء اللہ کامیابی ہمارا مقدر ہوگی ، عوام کی تقدیربدلنا چاہتے ہیں ہمیں آگے آنے کا موقع دیا جائے ،ڈالر کی بڑھتی قدر میں اضافہ کے پیچھے چھپے عوام کو سامنے لانے کی ضرورت ہے ،ڈالر کی قدر میں اضافہ مہنگائی اور بیروزگاری کے جن کو بے قابو کردے گا ،عوام سے جھوٹے وعدے کرنے والے ضمیر فروش عوام دشمن پالیسیوں میں ملوث ہیں ،عوام ایسے چہروں کو پہچان چکے ہیں ،عوام میں شعور آگیا ہے کہ آج ہر جماعت کو ووٹ مانگنے کیلئے عوام کے درمیان جانا پڑرہا ہے ،انہوں کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی دھجیاں بکھیرنے والوں کے خلاف کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی جارہی ،ہمارے اُمیدواروں کے بینزز،پوسٹر ،پینا فلیکس ہٹائے جا رہے ہیں ،کراچی کا سروے الیکشن کمیشن اور ضابطہ اخلاق بنانے والے کرلیں پتہ چل جائیگا ضابطہ اخلاق کیا ہوتا ہے ،سارے قانون مظلوموں کیلئے سرمایہ داروں پر کوئی قانون لاگو نہیں ہوتا ،بینرز ،پینا فلیکس ،پوسٹر ہٹانے کے عمل کو انتخابات مشکوک بنانے کی سازش سمجھتے ہیں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے NA-253میں انتخابی مہم کے سلسلے میں عظیم الشان کاروان پاکستان سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،یاد رہے کہ کاروان پاکستان کا آغاز نیوکراچی اللہ والی چورنگی سے ہوا جس میں ہزاروں علاقائی عوام نے شرکت کی جبکہ اس کا اختتام نیو کراچی سیکٹر5.Eمرکزی الیکشن آفس پر ہوا ،اس موقع پر ان کے ہمراہ سینئر مرکزی رہنما محمد شاہد غوری ،علامہ اشرف گورمانی ،PS-123,124کے امیدوار مطلوب اعوان ،سید عمیر شاہ اور مرکزی رابطہ کمیٹی کے ارکان موجود تھے ،ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ پرامن الیکشن مہم چلانے اور عوام کے مثبت ردعمل پر اللہ کا شکر بجالاتا ہوں ،امن کے داعی ہیں انشاء اللہ ٹیبل لیمپ کی روشنی سے اندھیروں کو ختم کرکے امن ،محب ،بھائی چارگی کو فروغ دیتے رہینگے ،پاکستان کو مثالی ملک بنانے کیلئے میڈان پاکستان پالیسیاں مرتب کرنے کی ضرورت ہے ،ملک کے معاملات میں ورلڈ بینک کی مداخلت عوام وملک دشمنی پر منحصر ہے ،بیرونی قرضوں سے نجات اور اپنے وسائل پر انحصار کرکے ہمیں آگے بڑھنا ہوگا ،کاروان پاکستان میں عوام وکارکنان میں جوش وخروش دیکھنے میں آیا ،ٹھپہ پہ ٹھپہ ٹیبل لیمپ پر ٹھپہ کے نعرے گونجتے رہے،عوام 25جولائی کو ٹیبل لیمپ پر مہر لگا کر کامیابی سے ہمکنار کریں �

(جاری ہے)