Live Updates

پی ایس 89 سے آزاد امید طارق خان بلوچ کا تحریک انصاف کے امید وار علی حسین اور این اے 238پرامید وار زنیرہ خان کی حمایت کا اعلان

جمعیت علماء پاکستان نیازی گروپ او ر کچی آباد گوٹھ ایسو سی ایشن نے بھی علی حسین اور زنیرہ خان کی حمایت کردی

اتوار 22 جولائی 2018 20:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2018ء) عام انتخابات میں ضلع ملیر سے آزاد امید طارق خان بلوچ ، جمعیت علماء پاکستان نیازی گروپ کے مرکزی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر امجد او ر کچی آباد گوٹھ ایسو سی ایشن کے سیکرٹری پیر احمد عمران نے حلقہ پی ایس 89پر تحریک انصاف کے امید وار علی حسین اور قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 238پرامید وار زنیرہ خان اور ایم ڈبلیو ایم کے نامزد امیدوار حلقہ این اے 254پر علامہ محمد علی عابدی،پی ایس 125 پر میر تقی ظفر کی حمایت کا اعلان کردیا ہے ۔

حلقہ پی ایس 89کے نامزد امیدوار علی حسین کا کہنا تھا کہ کراچی کی عوام ان مذہبی بیوپاریوں کو 2013کی طرح اس الیکشن میں بھی عبرت ناک شکست سے دوچار کرئے گی۔سندھ میں ہمارے کارکنان اور امیدوارں کو دھمکانے ڈرانے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

ضیاالحق کی باقیات کو سیاسی آکسیجن فراہم کرنے والے قوم کے مجرم ہیں۔وہ اتوار کی شام سولجر بازار میں زنیرہ خان ،مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات اسد عباس نقوی ، آزاد امید وارطارق خان بلوچ، جمیعت علما پاکستان نیازی گروپ کے مرکزی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر امجد،کچی آبادی گوٹھ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری پیر عمران اور پاکستان عوامی تحریک کے خان محمد بلوچ کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کررہے تھے ۔

علی حسین نے کہا کہ مسلسل دہشتگردی کے واقعات تشویش ناک ہیں انہیں نظر انداز کرنے کے سنگین نتائج سامنے آئیں گے، ملک بھر میں بہت سے حلقوں میں امیدواران کو آزادانہ الیکشن مہم میں دشواریاں پیش آرہی ہیں،، امیدواران کی سیکورٹی کو یقینی بنایا جائے۔مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات اسد عباس نقوی نے کہا کہ سندھ کی موروثی جماعت عوامی بیداری سے خوف زدہ و بوکھلاہٹ کاشکار ہے اورتشدد پر اتر آئی ہے، پی ایس 89کے مجلس وحدت مسلمین اور پی ٹی آئی کے مشترکہ امیدوار علی حسین کے کمپین آفس پر حملہ نام نہاد جیالوں کی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے جس کی مذمت کرتے ہیں ۔

اسد نقوی کا کہنا تھا کہ ایسا لگ رہا ہے کہ لیکشن 2018کے موقع پر کالعدم جماعتوں کو کھلی چھٹی دے دی گئی ہے، ہم کسی بھی جماعت کے امیدوار اور لیڈران پر غیراخلاقی تنقید کو جائزنہیں سمجھتی.،ہم رواداری اور باہمی احترام کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں ۔اس موقع پر ڈاکٹر امجد نے کہا کہ کالعدم جماعتوں کو الیکشن میں اتارنے کے فیصلے کی شدید مذمت کرتے ہیں جس نے بھی یہ پلان ترتیب دیااس نے ماضی سے کوئی سبق نہیں سیکھایہ وقت ثابت کرئے گا کہ ضیاالحق کی باقیات کو سیاسی آکسیجن فراہم کرنے والے قوم کے مجرم ہیں۔

کچی آبادی گوٹھ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری پیر عمران ہم ملک میں امن اور رواداری کے خواہاں ہیں ۔مگر مٹھی بھر دہشتگرد گروہوں کو قومی دھارے میں لانے اور ان کے جرائم پر پردہ ڈالنے کی سخت مخالفت کرتے ہیں،تکفیریت کے خلاف ہماری جدوجہدجاری رہے گی۔ کانفرنس میں علامہ محمد علی عابدی ،علامہ صادق جعفری ،علامہ مبشر حسن ،میر تقی ظفر سمیت دیگر رہنما موجود تھے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات