تحریک دفاع بیت المقدس اجلاس، مسلم امہ کانفرنس کے انعقاد کا فیصلہ

اسرائیل کو یہودی ریاست قراردینا عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ امیر عبداللہ فاروقی

اتوار 22 جولائی 2018 20:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2018ء) تحریک دفاع بیت المقدس پاکستان کے تحت ملکی عام انتخابات کے بعدفلسطینیوں پر صہیونی فوج کے مظالم اور قبلہ اول کی آزادی کے حوالے مسلم امہ کانفرنس منعقد کی جائے گی جس میں اتفاق رائے سے قبلہ اول کی آزادی کے لئے لائحہ عمل ترتیب دیا جائے گا جبکہ مسلم دشمن امریکی صدر ٹرمپ کے انتہا پسندانہ اقدامات کے خلاف بھی لائحہ عمل ترتیب دیا جائے گا اس بات کا فیصلہ تحریک کے سربراہ امیر عبداللہ فاروقی کی زیر صدارت اجلاس میںکیا گیا اجلاس میں کہا گیا کہ اسرائیل کو عرب ریاست سے تبدیل کرکے یہودی ریاست قراردینا عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے امیر عبداللہ فاروقی نے کہا کہ اسرائیلی فوج نے غزہ کا محاصرہ کیا ہوا ہے اور بحری و زمینی تمام راستے بند کئے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے مظلوم فلسطینی شدید غذائی قلت کا شکار ہیں انہوں نے مزید کہا کہ آئے دن فلسطینی نوجوانوں کو شہید کیا جارہا ہے اوردنیا بھر کے حکمرانوں نے اپنی آنکھیں بند کررکھی ہیںاجلاس سے مولانا مرتضی خان رحمانی، مولانا ابولکلام شیخ، مولانا محمود الحسن و دیگر نے بھی خطاب کیا۔