انتخابات سے قبل ہری پور میں پاک آرمی کے دستے تعینات۔بیس کیمپ اورکنٹرول روم بنادیا گیا

اتوار 22 جولائی 2018 20:50

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2018ء) عام انتخابات سے قبل ہری پور میں پاک آرمی کے دستے تعینات کردیئے گئے۔ ملک بھر کی طرح ضلع ہری پور میں بھی انتخابات کے موقع پر پاک آرمی کے دستے تعینات کردیئے گئے ہیں اور بیس کیمپ کے ساتھ کنٹرول روم بھی بنادیاگیا ہے۔ کسی بھی ہنگامی صورت حال کے موقع پر پاک آرمی کے دستے متاثرہ مقامات پر کنٹرول سنبھالیں لیں گے ۔

(جاری ہے)

ضلع بھر کے تمام پولنگ اسٹیشنوں پر بھی پاک آرمی کے جوانوں کو تعینات کیا جائے گاجو پولنگ کے عمل کو مانیٹرکریں گے ۔صاف شفاف انتخابات کے انعقاد کے لیے پاک آرمی کے جوان پولنگ اسٹیشنوں میں ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔ کسی بھی پولنگ اسٹیشن کے اوپر یا پولنگ اسٹیشن کی مقررہ حدود کے اندر کسی بھی شخص نے کوئی غیر قانونی حرکت کی تو اسکے خلاف فوری کاروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :