ایبٹ آبادکی 52یونین کونسلز ، 3میونسپل کمیٹی ، 6وارڈز میں 750پولنگ سٹیشن قائم۔160انتہائی حساس،50حساس قرار

1ہزار662 پولیس اہلکاران , 639 دیگر محکمہ جات اور 631 لیڈی کانسٹیبلان /ایل ایچ ویز اپنی ڈیوٹیاں سرانجام دیں گے۔ڈی پی اوایبٹ آباد

اتوار 22 جولائی 2018 20:50

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2018ء) ضلعی پولیس سربراہ عباس مجید خان مروت نے کہا ہے کہ ضلع ایبٹ آبادکی 52یونین کونسلز ، 3میونسپل کمیٹی ، 6وارڈز میں کل 750پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیںجن میں سے 160انتہائی حساس ،50حساس اور 540پولنگ سٹیشن نارمل نوعیت کے قرار دیئے گئے ہیں۔ ضلع بھر میں الیکشن کے دوران کل2ہزار932 سکیورٹی اہلکاران ڈیوٹی میں حصہ لیں گے جن میں 1ہزار662 پولیس اہلکاران , 639 دیگر محکمہ جات اور 631 لیڈی کانسٹیبلان /ایل ایچ ویز اپنی ڈیوٹیاں سرانجام دیں گے۔

وہ اتوار کے روز عام انتخابات کے حوالہ سے اہم اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔اجلاس میں ایڈیشنل ایس پی ایبٹ آباد، ایس پی شعبہ تفتیش ایبٹ آباد، ایس پی ٹریفک ہزارہ ریجن، جملہ ایس ڈی پی او ز، ڈی ایس پی ٹریفک ، ڈی ایس پی ایف آر پی ، ڈی ایس پی وومن ، جملہ ایس ایچ اوز ضلع ایبٹ آباد، آر آئی پولیس لائن، انچارج بم ڈسپوزل یونٹ ، انچارج کینن یونٹ ، انچارج ڈسٹرکٹ سکیورٹی برانچ اور دیگر تمام شعبہ جات کے انچارج صاحبان نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

الیکشن 2018کے سلسلہ میں ضلع پولیس سربراہ عباس مجید خان مروت نے امن و امان کی صورت حال کا جائزہ لیا اور پرامن انتخابات ، انتخابی سازوسامان کی بحفاظت ترسیل، پولنگ سٹیشنز، پولنگ سٹاف اورپولنگ کے سامان کی حفاظت، پولنگ کے دوران اور بعد میں الیکشن حکام کے ساتھ پرامن ماحول کا قیام ، سکیورٹی پلان ، ٹریفک پلان اور دیگر تمام متعلقہ امور پر تفصیلی جائزہ لیا اور تمام افسران کو ڈیوٹی سے متعلق مناسب ہدایات جاری کیں ۔

میٹنگ کے دوران ضلعی پولیس سربراہ نے بتایا کہ ضلع ایبٹ آبامیں عبدالعزیز خان آفریدی ایس پی اشعبہ تفتیش ایبٹ آباد اور سونیا شمعروز ایڈیشنل ایس پی ایبٹ آباد تمام سکیورٹی امور کے ذمہ دار ہوں گے ۔ ضلع کو مزید 4سیکٹرز کینٹ، میرپور، حویلیاں اور گلیات میں تقسیم کیا گیا ہے ۔ ضلع کے 12تھانہ جات کو بطور سب سیکٹر تقسیم کیا گیا ہے ۔ ضلع ایبٹ آبادکی 52یونین کونسلز ، 3میونسپل کمیٹی جبکہ 6وارڈز میں کل 750پولنگ سٹیشن ہیں جن میں سے 160انتہائی حساس جبکہ50حساس اور 540پولنگ سٹیشن نارمل نوعیت کے قرار دیئے گئے ہیں ۔

ضلع بھر میں الیکشن کے دوران کل2ہزار932سکیورٹی اہلکاران ڈیوٹی میں حصہ لیں گے جن میں 1ہزار662 پولیس اہلکاران ، 639 دیگر محکمہ جات اور 631 لیڈی کانسٹیبلان /ایل ایچ ویز اپنی ڈیوٹیاں سرانجام دیں گے ۔موجودہ حالات کے پیش نظر الیکشن کے پر امن انعقاد کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام پولنگ سٹیشنز پر پولیس فورس ، ٹرانسپورٹ اور کمیونیکیشن کے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ۔

ہر سب سیکٹر کو کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے 2کوئیک ریسپانس فورس موبائیلز بمعہ نفری مہیا کی جائیں گیں ۔ ضلعی پولیس سربراہ نے بتایا کہ ملک اعجاز بطور ایس پی ٹریفک اپنے فرائض سر انجام دیں گے اور وہ کے کے ایچ، مری روڈ اور تمام ملحقہ لنک روڈز پر ٹریفک کی روانی کی نگرانی کریں گے اور ٹریفک کی بہتر روانی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔