سانحہ مستونگ کا ایک اور زخمی چل بسا، ہلاکتوں کی تعداد151 ہو گئی

اتوار 22 جولائی 2018 21:00

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جولائی2018ء) سانحہ مستونگ کا ایک اور زخمی ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا ہلاکتوں کی تعداد151 ہو گئی تفصیلات کے مطابق 13 جولائی کو بلوچستان کے علاقے مستونگ میں درینگڑھ کے مقام پر بلوچستان عوامی پارٹی کے حلقہ پی بی35 سے مستونگ امیدوار نوابزدہ سراج رئیسانی کے جلسے پر خودکش حملے کے نتیجے میں زخمی ہونے والا سعید احمد کمبائنڈ ملٹری ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسال لاش ضروری کا رروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی ہلاکتوں کی تعداد151 ہو گئی۔