Live Updates

بلوچستان میں راتوں رات بننے والی باپ پارٹی کی بھاپ25جولائی کے روز نکل جائے گی،سرداریارمحمد رند

ضلع کچھی میں 32مختلف اقوام کے سردار آباد ہیں ،سازشی عناصر نے یہاں کے قبائل کو سازش کے تحت آپس میں دست و گریباں کرکے اقتدار کے مزے لوٹ رہے ہیں،جھالاوان اور ساروان کے تمام قبائلی سرداروں کا مشکور ہوں جنہوں نے قیام امن اور بھائی چارئے کی فضاء کو قائم رکھنے کے سلسلے میں بہت بڑا قدم اٹھایا ہے،صوبائی صدر تحریک انصاف

اتوار 22 جولائی 2018 21:00

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جولائی2018ء) پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی صدر سردار یارمحمد خان رند نے سابق ایم این ائے سردار کمال خان بنگلزئی،سابق سفیر اقوام متحدہ نوابزادہ امین اللہ خان رئیسانی،سردار لیاقت کرد،سردار شیر محمد ساتکزئی ،بی این پی عوامی کے رہنمانے و پی بی کچھی 17سے نامزد امیدوار میر مجیب اللہ شاہوانی،میر منگھے خان راہیجہ سمیت پرہجوم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میں جمعیت علماء اسلام اور بی این پی عوامی کا بے حد مشکور ہوں کہ انہوں نے ضلع کچھی کے عوام کے وسیع تر مفاد میں میرئے حق میں دستبردار ہوئے ہیں جبکہ سابق ایم این ائے سردار کمال خان بنگلزئی،سردار شیر محمد خان ساتکزئی،نوابزادہ امین اللہ خان رئیسانی ،میر منگھے خان راہیجہ کا بھی بے مشکور ہوں کہ انہوں نے ضلع کچھی پی بی17اور قومی اسمبلی کی نشست این ائی260کچھی جھل مگسی نصیرآباد پر میری حمایت کا اعلان کیا ہے انہوں نے کہا کہ ضلع کچھی کا شمار بلوچستان کے اہم اضلاع میں ہوتا ہے جہاں پر صوبے کے 32مختلف اقوام کے سردار آباد ہیں لیکن گزشتہ کئی دہائیوں سے سازشی عناصر نے یہاں کے قبائل کو سازش کے تحت آپس میں دست و گریباں کرکے اقتدار کے مزے لوٹ رہے ہیں جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے انہوں نے کہا کہ مین جھالاوان اور ساروان کے تمام قبائلی سرداروں کا بے حد مشکور ہوں جنہوں نے ضلع کچھی میں قیام امن اور بھائی چارئے کی فضاء کو قائم رکھنے کے سلسلے میں بہت بڑا قدم اٹھایا ہے جس کا کچھی کے تمام مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد خیر مقدم کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ ماضی میں ایک مخصوص گروہ نے کچھی جھل مگسی کے عوام کو سبز باغ دکھا کر انہیں گمراہ کیا ہے جس کی وجہ سے آج ضلع کچھی کے عوام بنیادی سہولیات سے محروم ہیں انہوں نے مزید کہا کہ اگر اللہ تعالیٰ نے چاہا اوروفاق اور بلوچستان میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت بنی تو صوبے کے عوام کی 70سالہ محرومیوں کا ازلہ کیا جائے گا جبکہ صوبے کی نئی نسلوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے بلوچستان میں ڈویژنل سطح پر یونیورسٹیاں قائم کی جائیں گی تاکہ ہماری نئی نسل عمل کے زیورسے ااراستہ ہوکر تمام چیلنجز سے نبردآزماء بن سکے انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں راتوں رات بننے والی باپ پارٹی کی بھاپ25جولائی کے روز نکل جائے گی کیونکہ بلوچستان کے عوام باشعور اور سمجھدار ہیں دوسروں کے اشاروں پر سیاست کرنے والوں کی فطرت کو بلوچستان کے عوام سمجھ چکے ہیں اور ایسے افراد کو صوبے کے عوام اپنے ووٹ کی پرچی کی طاقت کے ذریعے 25جولائی کو مسترد کردیں گے، انہوں نے مزید کہا کہ چور اور لٹیروں کی حمایت کرنے والے جج جسٹس شوکت عزیز کا بیان جانبدارانہ ہے جس سے ملک میں آزاد عدلیہ کا وقار مجروح ہوا ہے اور نواز شریف کی حمایت کرکے جن اداروں پر تہمت لگائی ہے اس کی تحقیقات کرائی جائیں کیونکہ جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے بیان کے پس پردہ رشتے داریاں نبھائی ہیں ایسا شخص انصاف کی کرسی پر بیٹھا ہے جس سے انصاف دینے والے اداروں پر سوالیہ نشان اٹھ رہے ہیں انہوں نے مزید کہا کہایفی درین کیس میں حنیف عباسی کی سزا کا معاملہ انصاف کے تقاضوں کے مطابق ہوا ہے ایفی ڈرین ایک زہر ہے اور بین الاقوامی سطح پر ایفی ڈرین اور منی لاڈرنگ پر مکمل طور پرپابندی عائد ہے حنیف عباسی پر150من ایفی ڈرین کا الزام ثابت ہوا ہے جو یقینا ملک کی نئی نسل کو تباہ کرنے کے لیے کافی تھا انہوں نے کہا کہ ہم عدالت کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیںایک سوال کے جواب میں سرداریار محمد خان رند نے کہا کہ پی ٹی آئی کو بلوچستان میں الیکشن کمیشن کے کردار پر کافی تحفظات محفوظ ہیں لیکن ہم الیکشن کو سبوتاژ نہیں کرنا چاہتے ہیں اور اپنے تحفظات الیکشن کے بعد قوم کے سامنے ضرور پیش کریں گے انہوں نے مزید کہا کہ عوامی نمائندوں اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا نگران ھکومت کی ذمہ داری بنتی ہے اور سانحہ مستونگ جوکہ ملک کی تاریخ کا انتہائی دلخراش اور غمزدہ سانحہ تھا جس کے وقوع پذیر ہونے کی ذمہ دار نگران صوبائی حکومت ہے جس کی لاپرواہی کی وجہ سے اس قسم کے وقوعات رونماہورہے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی ہی پاکستان اور بلوچستان کے عوام کا معیار زندگی بلند بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے انشاء اللہ اقتدار میں آکر عوام کی محرومیوں اور پسماندگی کا ازالہ ضرور کریں گے اس موقع پر سابق رکن قومی اسمبلی و نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء سردار کمال خان بنگلزئی،نوابزادہ امین اللہ خان رئیسانی ،سردار لیاقت کرد،سردار شیر محمد ساتکزئی ،میر مجیب اللہ شاہوانی،میرمنگھے خان راہیجہ و دیگر نے بھی پی بی کچھی17اور این ائی260سے سردار یار محمد خان رند کی مکمل حمایت کا اعلان بھی کیا جبکہ پی بی17 سے جمعیت کے امیدوار سردار لیاقت کرد اور بی این پی عوامی کے نامزد امیدوار میر مجیب اللہ شاہوانی نے صوبائی اسمبلی کی نشست سے دستبردار ہوکر سردار یارمحمد رند کی حمایت کا بھی اعلان کیا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات