سبی،جمعیت علماء اسلام نظریاتی کا پی بی7پر بلوچستان عوامی پارٹی کے نامزد امیدوار سردار سرفراز خان ڈومکی کی حمایت کا اعلان

اتوار 22 جولائی 2018 21:00

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جولائی2018ء) جمعیت علماء اسلام نظریاتی نے پی بی7سبی کم لہڑی بھاگ کی نشست سے بلوچستان عوامی پارٹی کے نامزد امیدوار سردار سرفراز خان ڈومکی کی حمایت کا اعلان کردیا،سردار سرفراز خان ڈومکی کے اعزاز میں میر منظور احمد مری کی رہائش گاہ پر کارنرمیٹنگ کا انعقاد ،تفصیلات کے مطابق جمعیت علماء اسلام کے ضلع سبی کے رہنماء منظور احمد مری کی رہائشگاہ پر بلوچستان عوامی پارٹی کے پی بی 7سے نامزد امیدوار سردارسرفراز خان ڈومکی کے اعزاز میں کارنر میٹنگ دی گئی کارنر میٹنگ میں جمعیت نظریاتی کے ضلرعی امیر مولانا محمد قاسم ،صوفی عیسیٰ جان رند،میر منظور احمد مری و دیگر نے جمعیت نظریاتی کی جانب سے صوبائی اسمبلی کی نشست پی بی7سے سردارسرفراز خان ڈومکی کی حمایت کا اعلان کیا اس موقع پر سردار سرفراز خان ڈومکی ،میر حیدربلوچ نے خطاب میں کہا کہ ہم نے ماضی میں بھی سبی کے عوام کی بے لوث خدمت کی ہے اور آئندہ بھی خدمت کرتے رہیں گے انہوں نے کہا کہ ہم جمعیت علماء اسلام نظریاتی کے بے حد مشکور ہیں کہ انہوں نے پی بی7سے ہماری حمایت کا اعلان کیا ہے انشاء منتخب ہونے کے بعد عوام کو درپیش مسائل بلخصوص پینے کا صاف پانی ،صحت و تعلیم کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے اور عوام کی توقعات پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔