سکندرآبادسوراب،بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی اوربلوچستان عوامی پارٹی کے درمیان سیٹ ٹوسیٹ ایڈجسٹمنٹ ، بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوارمیرراحمین محمدحسنی پی بی 36سکندرآبادسے بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے امیدوارمیرظفراللہ خان زہری کے حق میں دستبردارجبکہ این اے 267سے بی این پی عوامی کے امیدوارمیرعلی اکبرگرگناڑی بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوارسردارنوراحمدبنگلزئی کے حق میںدستبردارہوگئے

اتوار 22 جولائی 2018 21:00

سکندرآبادسوراب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جولائی2018ء) بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی اوربلوچستان عوامی پارٹی کے درمیان سیٹ ٹوسیٹ ایڈجسٹمنٹ ، بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوارمیرراحمین محمدحسنی پی بی 36سکندرآبادسے بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے امیدوارمیرظفراللہ خان زہری کے حق میں دستبردارجبکہ این اے 267سے بی این پی عوامی کے امیدوارمیرعلی اکبرگرگناڑی بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوارسردارنوراحمدبنگلزئی کے حق میںدستبردارہوگئے ،پریس کلب سکندرآبادمیںمیرظفراللہ خان زہری میرراحمین محمدحسنی سردارنوراحمدبنگلزئی میرعلی اکبرگرگناڑی کاپرہجوم کانفرنس میں فیصلے میں اعلان ، اس موقع پرپریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پی بی 36سکندرآبادسے بی این پی عوامی کے امیدوارمیرظفراللہ خان زہری بلوچستان عوامی پارٹی کے دستبردارہونے والے امیدوارمیرراحمین محمدحسنی ان کے پارٹی قائدجام کمال خان اوردیگرپارٹی قائدین کاشکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ بلوچستان عوامی پارٹی نے ایک مدبرانہ فیصلہ کرکے مجھ پرجواعتمادکیاہے اس پران کاذاتی طورپرمشکورہوں ا نہوںنے کہاکہ ہم سوراب اوریہاں کے عوام کے مفادمیں ایک مثبت فیصلہ کرچکے ہیںہمارے اتحادکامقصدمل کرایک موثرجدوجہدکے زریعے عوام کی ترقی اورخوشحالی پرمبنی اپنے مشن کی تکمیل ہے ،ہم دونوںپارٹیوں کاوژن مشترک جبکہ سوچ اورفکرایک ہے اسی ہم آہنگی کی بدولت آج ہم اکھٹے ہوچکے ہیں دونوں پارٹیاں اس صوبے کے حقوق اورساحل وسائل پرصوبے کاحق سمیت دیگرکئی نقاط پرمتفق ہیں جن کاتقاضہ یہی ہے کہ ہم دونوں مل کرمشترکہ جدوجہدکرے میرظفراللہ خان زہری کاکہناتھاکہ بدقسمتی سے علاقہ کے سیاسی ماحول میں منفی رجحانات کوفروغ دیاجارہاہے ،جاری سیاسی کشمکش میں قلم کوبھی نہیں بخشاگیا ہماری جدوجہدکامقصدشفاف سیاست کے زریعے عوام کی خدمت ہے ماضی گواہ ہے کہ ہم نے اس علاقہ کی ترقی اورخوشحالی کے لئے کوئی کسرنہیں چھوڑی کامیاب ہوکراپنے مشن کی تکمیل کریں گے بلوچستان عوامی پارٹی کے دستبردارہونے والے امیدوارمیرراحمین محمدحسنی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم نے سوراب اوریہاں کی عوام کے مفادمیںسوچ وبچارکے بعداس نتیجے پرپہنچے کہ ایک مشترکہ جدجہدناگزیرہے سوراب ہم سب کامشترکہ گھرہے ہم سب کومل کراس کی ترقی اورخوشحالی کے لئے کام کرناہے ان شاء اللہ آئندہ صوبائی حکومت سمیت ہرفورم پرہم دونوں پارٹیاں مل کرسوراب کی آوازاٹھائیںگے اس موقع پراین اے 267سے بی این پی عوامی کے دستبردارہونے والے امیدوارمیرعلی اکبرگرگناڑی نے کہاکہ میں پارٹی قائدین کے فیصلے کی تائیدکرتے ہوئے اس پرعملدرآمدکاپابندہوں ہم اتحادی مل کراپنے امیدواروں کوبھرپورطریقے سے کامیابی دلائیں گے ،ا س موقع پردونوں پارٹیوںکے رہنماء کثیرتعدادمیں موجودتھے ۔

متعلقہ عنوان :