Live Updates

’واسا‘‘نیتحریک انصاف کے امیدوار وقار نبی کے پانی کنکشن سمیت915غیرقانونی کنکشن منقطع کردئیے

اتوار 22 جولائی 2018 21:00

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2018ء) واٹراینڈ سینی ٹیشن سروسز کمپنی ایبٹ آباد کے اہلکاروں نے پانی کے غیرقانونی کنکشنز کے خلاف جاری مہم کے دوران پی کے 36سے تحریک انصاف کے امیدوار وقار نبی کے پانی کنکشن سمیت915غیرقانونی کنکشن منقطع کردئیے ہیں۔ ’’واسا‘‘ ترجمان کے مطابق اربن ایریا کی دس یونین کونسلوں میں واسا کا غیر قانونی پانی کنکشنز کیخلاف آپریشن جاری ہے۔

(جاری ہے)

تین ماہ سے جاری آپریشن کے دوران واسا کی ٹیم نے پی ٹی آئی راہنماء اور امیدوار صوبائی اسمبلی سردار وقار نبی کے پانی کنکشن سمیت 915غیر قانونی کنکشن منقطع کر دیئے ہیں ۔ یہ مہم تمام غیر قانونی پانی کنکشن کے خاتمہ تک جاری رہے گی ۔ واضح رہے کہ واسا نے اربن میں پانی کی قلت کی شکایات پر نوٹس لیتے ہوئے یہ کارروائیاں شروع کی ہیں جس سے اربن ایریا میں کافی حد تک پانی قلت پر قابو پایا گیا ہے۔ عوامی حلقوں نے بھی واسا کی ان کارروائیوں کو سراہا ہے ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات