ووٹ کی طاقت سے ہمیں اپنے ملک اور بچوں کا مستقبل بہتر بنانا ہے،صلاح الدین

اتوار 22 جولائی 2018 21:00

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2018ء) ووٹ کی طاقت سے ہمیں اپنے ملک اور بچوں کا مستقبل بہتر بنانا ہے ۔ان خیالات اظہار متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کے نامزد حق پرست امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ 227صلاح الدین نے انتخابی مہم کے حوالے سے حیدر آباد سٹی کے مختلف علاقوں میںمیں منعقد کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر حق پرست امیدوار برائے صوبائی اسمبلی 66راشد خلجی اور پی ایس 67کے امیدوار ناصر حسین قریشی بھی انکے ہمراہ تھے ۔انہوں نے مزید کہاکہ ملک میں رائج فرسودہ نظام حکمرانی ہمارے مسائل کی سب سے بڑی وجہ ہے اور اسکے خاتمہ کیلئے ملک بھر کی عوام اپنے درمیان میں رہنے والے پڑھے لکھے بااصول ،دیانت دار اورعوام دوست قیادت کو منتخب بنائیں ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر حق پرست امیدوار برائے صوبائی اسمبلی 66راشد خلجی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ 25جولائی کا دن مظلوموں اور محکوموں کادن ثابت ہوگا ہے کیونکہ انکے اصل ترجمان ہی کامیاب ہونگئے ۔انہوں نے کہاکہ اقتدار کے نشے میں بدمست حکمرانوں کا عوام 25جولائی کے دن حساب کتاب کریں گی ۔حق پرست امیدوار برائے صوبائی اسمبلی 67ناصر حسین قریشی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ 2018کے عام انتخابات حق پرستوں کی فتح اور مفاد پرستوں کی شکست کادن ہے ۔ا نہوں نے کہاکہ ملک میں اب صرف عوام کی حکمرانی ہوگی خاندانی حکمرانی کا سلسلے ختم ہوجائے گا۔