ژوب، ہمیں ووٹ کے لالچ میں یہاں کے قبائلی روایات کو خراب نہیں کرنا چاہئے،حاجی جمال شاہ کاکڑ

انتخابات میں حصہ لینے والے امیدوار عوام کو دھوکہ دینا چاہتے ہیں اس دحوالے سے مسلم لیگ ن کی سیاست واضح ہے ہم یہاں برادر اقوام کو دست وگریباں نہیں کرنا چاہتے ، مسلم لیگ کے حلقہ پی بی ٹو کے نامزد امید وار

اتوار 22 جولائی 2018 21:10

ژوب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جولائی2018ء) پاکستان مسلم لیگ کے صوبائی رہنماحلقہ پی بی ٹو کے نامزد امید وار حاجی جمال شاہ کاکڑ نے کہا ہے کہ ہمیں ووٹ کے لالچ میں یہاں کے قبائلی روایات کو خراب نہیں کرنا چاہئے انتخابات میں حصہ لینے والے امیدوار عوام کو دھوکہ دینا چاہتے ہیں اس دحوالے سے مسلم لیگ ن کی سیاست واضح ہے ہم یہاں برادر اقوام کو دست وگریباں نہیں کرنا چاہتے خیلی وزئی مذہب اور قوم پرستی کے نام پر ووٹ لینا جمہوریت ہے نہ انتخاب بلکہ جہوریت اور سیاست میں کسی بھی سابقہ نمائندہ کے عوام کردار کو مد نظر رکھنا ہوتاہے ہم گفتار کے بجائے کردار پر یقین رکھتے ہیں اور ماضی میں اس کو عملی طور پر بھی ثابت کیا ہے بد قسمتی سے ہم نے یہاں انتخابات سے شا ہ عالم کا میلہ بنایا ہے انتخابات میں سنجید گی کا مظاہرہ کرنا ہوتاہے نامزد امیدواران عوام کو گھروں پر میڑھ لے کر منت سماجت اور خدااور رسول کا واسطہ دیکر ووٹ مانگتے ہیں یہ کہاں کا سیاست اور انتخاب ہے یہاں نا جائز پرپیگنڈہ کیلئے ہر قسم کے لوگ ہے جن کا پروپیگنڈہ کیلئے علیحدہ ریٹ ہے ہماراملک صوبہ خصوصا علاقہ ژوب قدرتی وسائل سے مالامال ہے ہم ان وسائل کے مالک ہیں جبکہ مختلف ادوار میں صیحیح نمائندوں کا انتخاب نہ کرنے کی وجہ سے ان وسائل کو استعمال میں لانے سے قاصر ہیں جلسہ سے ملک نصراللہ شمامزئی ،مولوی حبیب اللہ ،ملوچ خان کبزئی ،اور مفتی عبداللہ نے بھی خطاب کیا جبکہ سردار مٹوکبزئی نے جلسہ میں خصو صی شرکت کی ،جمال شاہ کاکڑ نے کہا کہ کچھ لوگ عوام کو گمراہ کررہے ہیں کہ ضلع کاکڑ خراسان کا ضلع نہیں بنیگا انہوں نے ضلع کاکڑ خراسان کا فیزبلیٹی رپورٹ اور پرپوزل آ رڈرایک صحافی کے ذریعے پڑھ کرسنایا اور کہا کہ ہم جوٹے وعدے نہیں کرتے جس کا زندہ ثبوت ضلع شیرانی ہے جسے میرے دور حکومت میں ضلع کا درجہ دیا گیا انشاء اللہ کاکڑ خراسان کا ضلع بھی بنے گا آج بھی عوام سے وعدہ کرتاہوں کہ اگر عوام نے منتخب کیا توژوب کا نقشہ تبدیل کرو نگا انتخاب ایک ضروری عمل ہے اس میں عوام کے سامنے ہر امیدوار اپناکرادار پیش کرتاہے ہمارا ماضی آ پ کے سامنے ہے عوام پچیس جولائی کو بڑھ چر کر شیر پر فہر لگائے انشاء اللہ کامیابی غریب عوام کی ہوگی ۔