این اے 60میںالیکشن التوا ء کا فیصلہ انتخابی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے،شیخ رشید

حنیف عباسی جمہوریت کی بقا کیلئے نہیں بلکہ منشیات کیس میں سزا ملنے پر جیل گیا الیکشن کمیشن کے پاس کسی امیدوار کی موت کے علاوہ الیکشن ملتوی کرنے کا کوئی اختیار نہیں الیکشن کمیشن کا اقدام غیر آئینی اور غیر قانونی ہے،چیف جسٹس ثاقب نثار کو فوری نوٹس لینا چاہئے، ہنگامی پریس کانفرنس

اتوار 22 جولائی 2018 21:10

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جولائی2018ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ و قومی اسمبلی کے حلقہ این ای62سے امیدوارشیخ رشید احمدنے حلقہ این اے 60میںالیکشن التوا کے فیصلے کو انتخابی تاریخ کا سیاہ ترین دن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حنیف عباسی جمہوریت کی بقا کے لئے نہیں بلکہ منشیات کیس میں سزا ملنے پر جیل گیا الیکشن کمیشن کے پاس کسی امیدوار کی موت کے علاوہ الیکشن ملتوی کرنے کا کوئی اختیار نہیں الیکشن کمیشن کا اقدام غیر آئینی اور غیر قانونی ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے اتوار کی رات لیاقت باغ میں جلسہ عام سے قبل ہنگامی پریس کانفرنس کے دوران کیا انہوںنے الیکشن کمیشن کی جانب سے این اے 60 کا الیکشن ملتوی کرنے پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن نے اپنے اختیارات کا غیر آئینی اور غیر قانونی استعمال کیا ہے الیکشن کمیشن خود گیا تو کہا گیا کہ کل آپ کو فیصلے کی کاپی دیں گے الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت موت کے سوا الیکشن کمیشن کو الیکشن ملتوی کرنے کا کوئی اختیار نہیں اگر الیکشن کمیشن کے پاس موت کے علاوہ الیکشن ملتوی کرنے کا اختیار ہے تو صبح عدالت میں بتا دیں انہوں نے چیف جسٹس سے اپیل کی کہ ہمارا کیس فوری طور پر سنیں اگر الیکشن ملتوی کرنا تھا تو مریم نواز اور کیپٹن صفدر کے حلقے میں کیوں نہ کیا ہماری تیاری مکمل ہے، یہ الیکشن کو داغ دار کرنے کی کوشش ہے یہ شیخ رشید کے خلاف سازش ہے، ہمیں خوف زدہ کیا جارہا ہے الیکشن کمیشن کوئی ایسی مثال بتائے کہ مرنے کے علاوہ الیکشن ملتوی کیا ہومیرے جلسے میں کل دو بارہ گولی چلی لیکن اس عوام کو نہیںبتایا تاکہ لوگ خوف زدہ نہ ہوں الیکشن کمیشن فیصلے کے خلاف کل ہائی کورٹ میں اپیل کرنے جارہے ہیں الیکشن کی تاریخ کا منحوس ترین دن ہے الیکشن کمیشن نے حلقہ 60 کا الیکشن ملتوی کرکے غیر آئینی کام کیا پہلے 10 اور اب22 جولائی کا لیٹر جاری کرنے کا حکم جاری کرنے کا کہا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ اگرچیف الیکشن کمشنر کواگرکسی امیدوار کی موت کے علاوہ الیکشن ملتوی کرنے کا اختیارہے تو کیپٹن صفدر کو تو 1 سال قید تھی وہ کیوں ملتوی نہ ہوئیانہوں نے کہا کہ آئین اور قانون کے تحت دنیا کی کوئی طاقت الیکشن روک نہیں سکتی مجھے امید ہے کہ الیکشن کمیشن آئینی راستہ اختیار کرے گا ہم 1ہزار سے زائد پولنگ ایجنٹ مقررکرنے کے علاوہ ٹینٹ سروس کا ٹھیکہ دے چکے ہیں الیکشن ملتوی کرنا ایک سازش ہے آرمی چیف اور چیف جسٹس اس کا فوری نوٹس لیں انہوں نے کہا کہ حنیف عباسی نے جو بویا وہ کاٹا ادویات اور ادویات تیار کرنے والے سانچے ہی آپس میں نہیں ملتے این اے 62 میں مسلم لیگ ن کے امیدوار کے کاغذات غلط تھے مگر ہم نے شکایت دائر نہیں کی انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس ثاقب نثار کو اپنے سائے میں ہونے والے اس کام کا فوری نوٹس لینا چاہئے حنیف عباسی کسی جمہوریت کے لئے جیل میں نہیں گیابلکہ منشیات کے کیس میں مجرم قرار پانے والے شخص کو الیکشن کی اجازت دے دیں۔