سرمایہ کاری کے مواقعوں کو پہنچاننا اور فنانسنگ کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے،سعید احمد خان

بلوچستان کے ساتھ فنانسنگ کے مسئلے میں غیر منصفانہ ٹریٹمنٹ کارویہ ترک کرناہوگا، صنعت وتجارت سے وابستہ افراد کے مسائل کے حل کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیںگے،صدر نیشنل بینک آف پاکستان

اتوار 22 جولائی 2018 21:10

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جولائی2018ء) نیشنل بینک آف پاکستان کے صدر سعید احمد خان نے کہاہے کہ این بی پی کا مقصد سرمایہ کاری کے مواقعوں کو پہنچاننا اور فنانسنگ کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے ،بلوچستان کے ساتھ فنانسنگ کے مسئلے میں غیر منصفانہ ٹریٹمنٹ کارویہ ترک کرناہوگا، صنعت وتجارت سے وابستہ افراد کے مسائل کے حل کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیںگے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز ایوان صنعت وتجارت کوئٹہ بلوچستان کے عہدیدار ان اور ممبران کے ساتھ منعقدہ اجلاس سے اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر ان کے ہمراہ نیشنل بینک کے ریجنل ہیڈ سلطان جعفر ودیگر بھی موجود تھے اس سے قبل چیمبرآف کامرس کے نائب صدر طاہر خان اچکزئی ودیگر عہدیداران وممبران نے نیشنل بینک کے صدر اور وفد میں شامل حکام کا استقبال کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چیمبرآف کامرس کے نائب صدر طاہر خان اچکزئی ودیگر نے نیشنل بینک کے صدر اوروفد میں شامل اراکین کو بتایاکہ چیمبرآف کامرس صوبے میں قانونی تجارت کے فروغ کیلئے کوشاں ہے بلکہ صنعت وتجارت سے وابستہ افراد کے مسائل کو حل کرنا ان کی ترجیحات ہیں ،انہوں نے کہاکہ ہمیں خوشی ہے کہ نیشنل بینک کی صوبے اور کوئٹہ میں قائم برانچز کی کارکردگی میں ہر گزرتے دن کے ساتھ نکھار آرہاہے بلکہ تمام برانچز آن لائن بھی ہوچکی ہے ہم چاہتے ہیں کہ سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز اور زراعت کیلئے قرضوں کو الگ الگ کیاجائے ،انہوں نے قرض حسنہ سکیم اور اسلامک موڈ آف فنانسنگ کا دائرہ کار اور برانچز میں اضافے کا بھی مطالبہ کیا اورکہاکہ نیشنل بینک ٹی آئی آر ٹرانسپورٹ کیلئے بلوچستان میں گاڑیوں کی فراہمی کا سکیم شروع کرے یا پھر اس سلسلے میں قرضہ جات دیں انہوں نے ای فارم سے متعلق بھی درپیش مشکلات سے وفد کو آگاہ کیا اور بتایاکہ انڈسٹریل ایریا میں نیشنل بینک کی شاخ کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے اس سلسلے میں فوری اقدامات اٹھائے جانے چاہیے اس موقع پر صدر نیشنل بینک آف پاکستان سعیداحمد خان کاکہناتھاکہ بینک اکیلا کچھ نہیں کرسکتاسرپلس فنڈز لینا اور اسے ضرورت مندوں کو دینا بینک کا اولین مقصد ہے ۔

انہوں نے کہاکہ ہمیںکوئی تردد نہیں کہ قرضہ لینے کوئی آئے اور اسے قرضہ نہ دیاجائے ڈیپازٹ کی حفاظت اور اسے ایسی جگہ لگانا جہاں بہت زیادہ رسک نہ ہو ،انہوں نے کہاکہ بلوچستان میری ترجیحات میں شامل ہے نیشنل بینک پورے ملک کا بینک ہے ،جنوری سے اب تک صورتحال میں بہت زیادہ بہتری آئی ہے تاہم مزید بہتری کی گنجائش اب بھی موجود ہے ۔انہوں نے کہاکہ بینک سروسز میں بہتری اور صنعت وتجارت سے وابستہ افراد کو درپیش مشکلات کے خاتمے کیلئے بینک کو وقت درکار ہے ۔

انہوں نے کہاکہ ہمیں معلوم ہے کہ صوبے میں قائم 84بینک برانچز میں سے صرف 7میں زرعی فنانسنگ کیلئے افسران موجود ہیں ،سرمایہ کاری کے مواقعوں کو پہنچاننا اور وہاں فنانسنگ کرنا ہماری ترجیحات میں شامل ہے انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے ساتھ فنانسنگ کے معاملے میں غیر منصفانہ رویہ نہیں ہوناچاہیے میں صوبے کے ساتھ فنانسنگ کے معاملے میں بہتر انداز میں کام کرنے کا حامی ہوں ،انہوں نے کہاکہ ٹی آئی آر ٹرانسپورٹ سسٹم کیلئے گاڑیوں اور قرضوں کی فراہمی کے تجویز کو ہم نے نوٹ کرلیاہے اس سلسلے میں کام کیاجائے گا۔

انہوں نے کہاکہ ای فارم کے اجراء گراک کیلئے ڈالرز اور دیگر مسائل کو حل کرنے کی بھی کوشش کی جائیگی ۔اس موقع پر نیشنل بینک آف پاکستان کے ریجنل ہیڈسلطان جعفر نے بتایاکہ کوئٹہ شہر میں دومزید برانچز کے قیام کیلئے کام جاری ہے بلکہ فلور ملز کی صنعت ودیگر سے وابستہ افراد کو سہولیات دینے کیلئے بھی کوششیں کی جارہی ہے تقریب کے آخر میں چیمبرآف کامرس کی جانب سے نیشنل بینک آف پاکستان کے صدر کو یادگاری شیلڈ پیش کیاگیا۔