پشتونخوا میپ نے پشتون غیور ملت کی قومی نجات اور حقوق و اختیارات سمیت قومی مفادات کے دفاع کیلئے ہر وقت قربانیاں دی ہے،ڈاکٹر حامد خان اچکزئی
اتوار 22 جولائی 2018 21:10
(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہار انہوں نے چمن شار سوئم علاقائی یونٹ کے اجلاس ، عبدالپکار صالح زئی کی قیادت میں 40افراد کی پارٹی شمولیت کے اجتماع ، عبدالباری ملیزئی اور اللہ محمد اردوزئی ،حاجی نجیب اللہ اردوزئی کی قیادت میں63افراد کی رحمن کہول روڈ خیر آباد میں شمولیت کے اجتماع ، سنزلہ کاریز ، ندا کاریز میں اولسی جرگوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
جس سے پارٹی کے رہنمائوں عبدالعلیم پہلوان ،حاجی جمال، حاجی وزیر نانو، حاجی ترہ کئی ،حاجی اخلاص ، حاجی عبدالولی ، عبدالجبار ، میروائس خان ،رحمت اللہ اور حاجی عبدالرحیم نے بھی خطاب کیا ۔ مقررین نے نئے شامل ہونیوالوں کو مبارکباد پیش کی اور ان کے بروقت خوش آئند فیصلے کو مثبت قرار دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ مزید عوام کو پشتونخوامیپ کے صفوں میں متحد کرنے کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائینگے اور پشتون قومی تحریک کو مزید تقویت بخشے گے ۔ مقررین نے کہا کہ خان شہید عبد الصمد خان اچکزئی نے پشتون قومی تحریک کی تاریخ اور تجربے کی بنیاد پر پشتونخوا وطن کے عوام کی قومی نجات اور قومی حاکمیت و سیاسی اقتدار کی قیام کیلئے قومی سیاسی پارٹی کی بنیاد رکھ کر قومی جمہوری اہداف کے حصول کی حقیقی سیاسی راہ کا تعین کیا جس پر گامزن ہوکر پشتون غیور ملت کی قومی برابری، ملی وحدت ، تشخص اور سیاسی ،معاشی ،ثقافتی ،حقوق و اختیارات کو حاصل کیا جاسکتا ہے اور پشتونخوا وطن کے باشعور ، ترقی پسند اور جمہوری عوام نے قومی سیاسی پارٹی کی اہمیت و افادیت اور ضرورت کا ادراک کرتے ہوئے پشتونخوا میپ کو اپنی نجات دہندہ سمجھ کر اس پر قومی اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ لہذاء ایسی صورتحال میں پارٹی کارکنوں کی اولین ذمہ داری ہے کہ وہ اپنی علمی سیاسی اور تنظیمی صلاحیتوں میں مزید اضافہ کرکے عوام کو پارٹی صفوں اور تنظیمی اداروں میں منظم کرنے کیلئے شب وروز محنت کریںاور 25جولائی کو پارٹی کے نامزد امیدواروں کی کامیابی کو یقینی بنانے کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں۔مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.