بلاول بھٹو زرداری جیکب آباد میں (آج )ریلی سے خطاب کریں گے

اتوار 22 جولائی 2018 21:10

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جولائی2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری (آج)پیر کی شام جیکب آبادکے شہید اللہ بخش پارک کے چوک پر ریلی سے خطاب کریں گے یہ بات پی پی کے سیکریٹری اطلاعات سجاد مستوئی نے صحافیوں کو بتائی انہوںنے کہاکہ اس حوالے سے تیاریاں زور وشورسے جاری ہیں قائد کا شانداراستقبال کیاجائے گاعوام اس ریلی میں بھرپورشرکت کریں۔