جعفرآباد ، حلقہ این ای261جعفرآباد پر مجلس وحد ت المسلمینکاپیپلز پارٹی کے نا مزد امیدوار میر چنگیز جما لی کی حما یت کا اعلان

اتوار 22 جولائی 2018 21:10

جعفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جولائی2018ء) حلقہ این ای261جعفرآباد پر مجلس وحد ت المسلمین نے پیپلز پارٹی کے نا مزد امیدوار میر چنگیز جما لی کی حما یت کا اعلان کر دیا مجلس وحدت المسلمین کے صوبا ئی سیکرٹر ی جنرل علا مہ بر کت علی مطہری اور میر چنگیز جما لی نے مشترکہ پر یس کا نفر نس کر تے ہو ئے کہا کہ مجلس وحد ت المسلیمن نے مر کز ی قیا دت سے رابطے اور صلا ح مشورے کے بعد پیپلز پارٹی کی حما یت کا اعلان کیا ہے پیپلز پارٹی سے اس ضمن میں ان کی حما یت کا اعلان کیا ہے کہ وہ پا رلیمنٹ میں تکفیر یت کے خاتمے کیلئے اپنا کر دار ادا کر ئے گی انہو ں نے کہا کہ ملک میں دہشتگردی اور انتہا پسندی سے بے گنا ہ لو گو ں کا خون بہا رہے ہیں سانحہ مستو نگ ایک دلغراش واقعہ ہے ایم ڈبلیو ایم روز اول سے مطا لبہ کر رہی ہے کہ ملک میں دہشتگر دو ں کی نر سریا ں قائم ہیں ان کے خاتمے تک دہشتگر دی ختم نہیں ہو سکتی ہے کا لعدم جما عتو ں کے نیٹ ورک کی ہیں مگر قانو نی ادارے نیشنل ایکشن پلا ن کے تحت کا روائی نہیں کر رہی ہے وحدت المسلمین دہشتگر دی کو کسی صورت قبو ل نہیں کر یگی لہذا دہشتگر دی کے خاتمے کیلئے بلا تفریق آپر یشن کیے جا ئیں میر چنگیز جما لی نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ مجلس وحدت المسلمین نے میری حما یت کی جس پر ان کا مشکور ہو ں پی پی نے ہمیشہ ملکی بقاء اور قیام امن کیلئے جدو جہد کی ہے اور اس جدو جہد میں لا زوال قر با نیا ں دی ہیں انشا ء اللہ پی پی اقتدار میں آکر دہشتگر دی کے خاتمے کیلئے کر دار ادا کر یگی انہو ں نے کہا کہ حلقہ پی بی13پر پی پی کی مر کز ی اور صو با ئی قیا دت کی با ہمی صلا ح مشو رے کے بعد آزاد امیدوار راحت فا ئق جما لی کی حما یت کی گئی ہے ۔