کوئٹہ،جی ڈی اے کی بڑھتی ہوئی مقبولیت نے سیاسی مخالفین کی نیندیں حرام کر دی، غلام مرتضیٰ خان جتوئی

اتوار 22 جولائی 2018 21:10

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جولائی2018ء) نیشنل پیپلز پارٹی کے مرکزی چیئرمین اور گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس کے مرکزی رہنماء رئیس غلام مرتضیٰ خان جتوئی نے کہا ہے کہ جی ڈی اے کی بڑھتی ہوئی مقبولیت اور جلسوں میں عوام کا ٹھا ٹھیں مار تا ہوا سمندر میں سیاسی مخالفین کی نیندیں حرام کر دی گئی اور بو کھلاہٹ کا شکا رہو کر جی ڈی اے کے بارے میں منفی پروپیگنڈہ کر رہے ہیں جس سے عوام 25 جولائی کو اپنے ووٹ طاقت سے ختم کر دیں گے ان خیالات کا اظہار انہوںنے نیشنل پیپلز پارٹی بلوچستان کے صدر جی ڈی اے کے رہنماء نورالحق یوسفزئی سے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران کیا انہوں نے بتایا کہ سندھ کے طول وعرض سمیت سکھر کے بڑے احتجاجی جلسے سیاسی مخالفین کی نیندیں حرام کر دی گئی ہے کیونکہ لو گوں کی بڑی تعداد جی ڈی اے کے جلسوں کے جلسوں میں عوامی نمائندوں اور اپنے پسندید ہ رہنمائوں کی تقریری سننے اور آنیوالے وقت کے حوالے سے جی ڈی اے کی جانب سے بنائی جانیوالی پالیسی کے بارے آگاہی حاصل کرنے کے لئے جوق درجوق عوامی اجتماعات میں شریک ہو رہے ہیں کیونکہ ماضی بعید سے سندھ میں حکمرانی کا طوق پہن کر ذاتی مفادات حاصل کر کے عوام کو زندگی کی بنیادی سہولیات سے محروم رکھنے والے جی ڈی اے کی عوامی مقبولیت سے خائف ہو کر منفی پروپیگنڈہ کر رہے ہیں کیونکہ ملک بھر کی طرح سندھ کے عوام بھی تبدیلی کے خواہاں ہے گزشتہ کئی سالوں سے اقتدار کے مزے لوٹنے والے نے سندھ کے لو گوں کو سہولیات سے محروم رکھ کر انہیں کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور کر دیا ہے سندھ کے عوام باشعور ہو چکے ہیں اور وہ جانتے ہیں کہ کونسے عوامی نمائندے ان کی مشکلات کو کم کر سکتے ہیں اس لئی25 جولائی کو سندھ کے عوام جی ڈی اے کے منتخب امیدواروں کو اپنے ووٹ سے کامیاب کر اکر ایوان میں بھیجیں گے تاکہ ان کی حالت زار بہتر بنائی جاسکے۔