Live Updates

عام انتخا بات2018 ،انتخا بی مہم کی ڈ یڈ لا ئن قر یب آ تے ہی سیا سی جما عتو ں کی سر گر میا ں عرو ج پر پہنچ گئیں

پی ٹی آ ئی کا کرا چی، مسلم لیگ نون کا سوات، ، قومی وطن پارٹی کا چارسدہ اور ایم ایم اے کا ڈیرہ اسما عیل میں سیا سی طا قت کا مظا ہرہ، پی پی پی کی سیہون شریف سے لاڑکانہ تک ریلی کا انعقاد

اتوار 22 جولائی 2018 21:30

اسلام آ با د (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جولائی2018ء) عام انتخا بات کی انتخا بی مہم کی ڈ یڈ لا ئن قر یب آ تے ہی ملک بھر میں سیاسی جماعتوں کی انتخابی مہم میں تیزی آگئی ہے،تمام بڑی سیاسی جماعتو ں کی جا نب سے رائے دہندگان کو اپنی حمایت پر قائل کرنے کے لئے ریلیوں اور کارنر میٹنگز کاانعقاد کرعرو ج پر پہنچ گیا۔

(جاری ہے)

مختلف سیاسی رہنما ?ں کی جا نب سے اتوار کو جلسو ں اور کا ر نر میٹنگز کا انعقاد کیا گیا ، پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کراچی میں جلسوں سے خطاب کیا،پاکستان پیپلز پارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے سیہون شریف سے لاڑکانہ تک ایک ریلی کی قیادت کی، راستے میںانہو ں نے مختلف مقامات پر جلسوں سے خطاب بھی کیا۔

اسی طرح پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما امیرمقام نے سوات، قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب خان شیرپا? نے چارسدہ،متحدہ مجلس عمل کے رہنما سراج الحق اور مولانا فضل الرحمن نے دیرزیریں اور ڈیرہ اسماعیل خان میں جلسوں سے خطاب کیا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات