چوہدری نثار نے بغاوت نہیں کی وہ بھگوڑے ہیں،بغاوت بہادر لوگ کرتے ہیں،پرویز رشید

چوہدری نثار الیکشن کمیشن سے ٹینک کا نشان لینا چاہتے تھے انہیں جیپ پر ٹرخایا گیا،نثار کیلئے موزوں انتخابی نشان بوٹ پولش ہے، مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما سینیٹر پرویز رشید کااین اے 59میںانتخابی جلسے سے خطاب

اتوار 22 جولائی 2018 21:30

چوہدری نثار نے بغاوت نہیں کی وہ بھگوڑے ہیں،بغاوت بہادر لوگ کرتے ہیں،پرویز ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جولائی2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ چوہدری نثار نے بغاوت نہیں کی وہ بھگوڑے ہیں،بغاوت بہادر لوگ کرتے ہیں،چوہدری نثار الیکشن کمیشن سے ٹینک کا نشان لینا چاہتے تھے انہیں جیپ پر ٹرخایا گیا،نثار کیلئے موزوں انتخابی نشان بوٹ پولش ہے۔وہ اتوار کو راولپنڈی کے حلقے این اے 59 میںانتخابی جلسے سے خطاب کر رہے تھے۔

سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ نوازشریف پر 300ارب روپے کی کرپشن کا الزام تھا مگر سابق وزیر اعظم کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نااہل کیا گیا ،نااہلی کے بعد مطلوبہ نتائج نہ ملنے پر نواز شریف کو جیل میں ڈال دیا گیا نوازشریف کی بیٹی اور اور داماد کو بھی جیل میں ڈال دیا گیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)این اے 59میں بھاری مارجن سے جیتی تھی،جس امیدوار کیساتھ شیر کا نشان ہوتا ہے اسکو کیخلاف کیس بنائے جا رہے ہیں۔

کوئی بھی حربہ اس بار مسلم لیگ (ن)کا راستہ نہیں روک سکے گا۔پرویز رشید نے سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ چوہدری نثار نے مسلم لیگ سے بغاوت نہیں کی وہ بھگوڑے ہیں کیونکہ بغاوت بہادر لوگ کرتے ہیں ، چوہدری نثار ایسا بھگوڑا ہے جو دم دبا کر بھاگا گیا، چوہدری نثار الیکشن کمیشن سے ٹینک کا نشان لینا چاہتے تھے مگرانہیں جیپ پر ٹرخایا گیا،چوہدری نثار کیلئے موزوں انتخابی نشان بوٹ پولش ہے ۔