صوبے کے مختلف اضلاع میں قائم پولنگ اسٹیشنز پر بجلی اور پانی کی سہولیات کی فراہمی کیلئے اقدامات کا سلسلہ جاری

اتوار 22 جولائی 2018 21:40

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جولائی2018ء) عام انتخابات کے انعقاد میں صرف دودن رہ گئے ہیں ۔صوبے کے مختلف اضلاع میں قائم پولنگ اسٹیشنز پر بجلی اور پانی کی سہولیات کی فراہمی کیلئے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے ۔مختلف اضلاع اور یونین کونسلوں میں ان پولنگ اسٹیشنز میں پانی کی ٹینکیاں ،پھنکے ،بلب اور دیگر الیکٹرانک اشیاء پہنچادی گئی ہے بلکہ بجلی کنکشنز، پانی اور دیگر سہولیات کا بھی بندوبست کیاجارہاہے تاکہ پولنگ کے دن ووٹرز اور حملے کو پریشانی کا سامنا نہ کرناپڑا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روزدنوں پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا نے ملک بھر کے ان پولنگ اسٹیشنز کی تعداد اور بجلی وپانی کی کمی والے پولنگ اسٹیشنز کی نشاندہی کی گئی تھی بلکہ بلوچستان میں بھی سینکڑوں پولنگ اسٹیشنز پر بنیادی ضروریات کی کمی کی خبریں پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کی زحمت بنی تھی جس کے بعد سے پولنگ اسٹیشن پر بجلی اور پانی کی سہولیات کی فراہمی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کردیاگیاہے گزشتہ روز پشین کے مختلف یونیزکونسلز میں بجلی کے کنشنز لگادئیے گئے ہیں بلکہ پانی کی ٹینکیاں پہنچادی گئی ہے بتایاجارہاہے کہ پولنگ اسٹیشن پر سہولیات کی فراہمی کیلئے صوبے کے دیگر اضلاع میں بھی کام جاری ہے ۔