25جولائی کو ملک میں عام انتخابات کا انعقاد یقینی بنا کر نگران حکومت اپنی ذمہ داری پوری کرے گی‘سید علی ظفر
گائیڈ لائن کی حد تک نئی حکومت کیلئے کچھ ایسی چیزیں چھوڑ کر جائیں گے جس پرعمل کرنا حکومت کے اختیار میں ہو‘ نگران حکومت نے پیمرا کو آئین و قانون کے مطابق آزاد کر دیا، میڈیا کو اگر پیمرا سے کوئی بھی شکایت ہے تو عدالت سے رجوع کیا جا سکتا ہے‘نگران وفاقی وزیراطلاعات کا تقریب سے خطاب
اتوار 22 جولائی 2018 21:50
(جاری ہے)
سید علی ظفر نے کہا کہ سی پیک آنے والی حکومت کے لئے بہت بڑا سنہری موقع ہے اس سے بھرپور استفادہ حاصل کر کے پاکستان کو چیلنجز سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کیاجا سکتا ہے ،ْ انہوں نے نیب کے کردار کے حوالے سے کہا کہ نیب کے قانون میں خامیاں موجود ہیں جن کو دور کر کے اس کو مضبوط اور بہتر بنایا جا سکتا ہے ،ْ وفاقی وزیر نے کہا کہ عام انتخابات میں حصہ لینے والے تمام امیدواروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ وہ گھر گھر جا کر انتخابی مہم میں حصہ لے رہے ہیں کیونکہ یہ ایک جمہوری عمل ہے جس کو فروغ دے کر ملک میں جمہوریت پروان چڑھے گی اور ان عام انتخابات کے بعد کامیاب ہونیوالے امیدواروں پر بڑی ذمہ داری عائد ہو گی کہ وہ انتخابی مہم کے دوران عوام سے کئے گئے وعدوں کو پایہ تکمیل تک پہچائیں۔
انہوں نے کہا کہ آج پیر کو انتخابی مہم اختتام پذیرہو جائے گی جس کے بعد ووٹرکا فیصلہ ہوگا کہ وہ اپنے حقیقی نمائندوں کا انتخاب کریں۔نگران وفاقی وزیر نے کہا کہ عام انتخابات کے بعد جو بھی سیاسی جماعت برسراقتدار آئے گی اس سے نگران حکومت کو کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ ہمارے فرائض ملک میں صاف و شفاف انتخابات کا انعقاد ہے نہ کہ کسی بھی سیاسی جماعت کو سپورٹ کرنا ہے ،ْ انہوں نے کہا کہ ہم نے بھرپور کوشش کی ہے کہ الیکشن کمیشن کے ساتھ اپنا کردار نیوٹرل رکھیں تا کہ عام انتخابات کے بعد کوئی بھی نگران حکومت اور الیکشن کمیشن پر انگلی نہ اٹھا سکے ،ْ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا انتخاب آئین کے تحت ہوا ہے اور اب الیکشن کا کوڈ آف کنڈیکٹ بنانا رزلٹ شائع کرنا سمیت تمام انتخابی امور الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے ،ْانہوں نے کہا کہ 2013ء کے عام انتخابات میں الیکشن نتائج پر 55 اعتراضات اٹھائے گئے تھے جن کو پارلیمنٹ نے 3سال کے عرصہ میں درست کیا ،ْانہوں نے کہا کہ موجودہ الیکشن کمیشن پوری دنیا میں سب سے مضبوط اور طاقتور ہے ،ْ چیف الیکشن کمشنر جو کہ ایک ریٹائرڈ جج ہیں اور ان کا انتخاب ایک جمہوری طریقے سے کیاگیا ہے ،ْ نگران وفاقی وزیر نے کہا کہ عام انتخابات کے صاف و شفاف انعقاد کے ساتھ ساتھ روز مرہ کے حکومتی معاملات چلانا بھی نگران حکومت کی ذمہ داری ہے اور ان امور کی انجام دہی کے لئے وزیراعظم سمیت پوری کابینہ اپنا بھرپور اور موثر کردار ادا کر رہی ہے ،ْ انہوں نے کہا کہ ہم آئین و قانون کے مطابق ایسے فیصلے نہیں کر سکتے جس سے آنے والی نئی حکومت کے لئے مشکلات پیدا ہوں اور نگران حکومت ایسے فیصلے کر رہی ہے جن کو کرنا موجودہ حالات میں بہت ضروری ہے ،ْ انہوں نے کہا کہ گائیڈ لائن کی حد تک نئی حکومت کے لئے کچھ ایسی چیزیں چھوڑ کر جائیں گے جس کو اختیار کرنا حکومت کے اختیار میں ہو ،ْ وفاقی وزیر نے کہا کہ ایک سوال اٹھایا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے افواج پاکستان کو عام انتخابات کے موقع پر کیوں بلایا ہے،الیکشن کمیشن نے اس لئے فوج سے معاونت طلب کی کہ بہت سی ریاست مخالف عناصر ہیں جو پاکستان میں عام انتخابات میں تاخیر چا ہتے ہیں، ہمیں الیکشن کمیشن کو داد دینی چاہیے کہ انہوں نے افواج پاکستان کو بلوا کر پاکستان کو جمہوریت کی راہ پر گامزن کرنے کا تہیہ کیا ہوا ہے کیونکہ ہزاروں پولنگ اسٹیشنز سمیت پاکستان میں ووٹرز کی اتنی بڑی تعداد کو کنٹرول کرنا اور امیدواروں کی سیکورٹی کے معاملات بہت بڑا مسئلہ تھا ،ْ جس کو افواج پاکستان کی مدد کے بغیر پایہ تکمیل تک پہنچانا مشکل مرحلہ تھا ،ْ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کے کیسسز کے متعلق نگران وفاقی وزیر نے کہا کہ نواز شریف کا جیل میں ٹرائل کرنے کے لئے نیب نے درخواست کی تھی کہ عدالت کو ایک دن کے لئے جیل منتقل کر دیا جائے جبکہ آئین کے آرٹیکل-A 10 کے مطابق فیئر ٹرائل ہونا چاہیے ،ْجس پر سابق وزیراعظم نواز شریف کا معاملہ کابینہ میں لے جایا گیا اور کابینہ نے منظوری دی کہ آرٹیکل 10-Aکے تحت ان کا اوپن ٹرائل ہونا چاہیے ،ْانہوں نے کہا کہ آنے والی حکومت کے لئے بڑے چیلنجز میں سے دہشتگردی ایک بڑا چیلنج ہے جس کے خلاف جنگ جاری ہے ۔مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.