رانا تنویر حسین انتخابی مہم کے دوران لوگوں کے سوالات پر سیخ پا ہوگئے

اتوار 22 جولائی 2018 21:50

شرقپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2018ء) این اے 120 سے مسلم لیگ (ن)کے امیدوار رانا تنویرحسین انتخابی مہم کے دوران لوگوں کے سوالات پر برہم ہوگئے۔نجی ٹی وی کے مطابق این اے 120 سے مسلم لیگ (ن)کے امیدوار اور سابق وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین انتخابی مہم کے سلسلے میں جب شرقپور کے علاقے پرانی بھینی پہنچے تو وہاں کے مکینوں نے سابق وزیر کو دیکھتے ہی سوالوں کی بوچھاڑ کردی۔

(جاری ہے)

لوگوں کے پے در پے سوالات پر رانا تنویر حسین آگ بگولہ ہوگئے اور ان سے بدتمیزی کی جس پر لوگوں نے انہیں ووٹ دینے سے انکار کردیا ۔اس پر رانا تنویر نے غیراخلاقی الفاظ استعمال کیے جب کہ رانا تنویر کے ساتھی موبائل پر فوٹیج بنانے والے ایک شخص کو بھی دھمکاتے رہے۔لوگوں کی جانب سے سوالات اور مطالبات کی بھر مار دیکھ کر رانا تنویر حسین نے وہاں سے نکلنے میں ہی عافیت جانی اور اپنے ساتھیوں کے ہمراہ چلے گئے۔

متعلقہ عنوان :