پتوکی‘ گھریلو تنازع پر شوہر نے بیوی کو قتل کر دیا

اتوار 22 جولائی 2018 21:50

پتوکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2018ء) شوہر نے گھریلو تنازع پر بیوی کو قتل کر دیا۔بتایاگیا ہے کہ پتوکی کے علاقہ ہلہ میں گھریلو تنازع پر شوہر نے بیوی کو قتل کردیا۔ واقعے کے بعد ملزم فرار ہوگیا ۔

(جاری ہے)

لواحقین کے مطابق محمد حسین اکثر خالدہ اور بچوں پر تشدد کرتا تھا ۔ محمد حسین نے رات کو بیوی بچوں کو نشہ آور گولیاں کھلائیں بعد ازاں بیوی کا گلا دبا کر قتل کر دیا۔ ملزم بیوی کو قتل کرنے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔تھانہ سرائے مغل پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لئے ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کردی۔ پولیس نے تفتیش شروع کر دی ۔

متعلقہ عنوان :