کرپشن کا دور ختم ہونے والا ہے، 25 جولائی کا سورج انقلاب کی نوید لے کر طلوع ہوگا، ڈاکٹر فہمیدہ مرزا

اتوار 22 جولائی 2018 21:50

بدین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2018ء) گرینڈڈیمو کریٹک الائنس ضلع بدین کی رہنما سابق اسپیکرقومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مر زا نے کہا ہے کہ کرپشن کا دور ختم ہونے والا ہے، 25 جولائی کا سورج انقلاب کی نوید لے کر طلوع ہوگا، روٹی کپڑا اور مکان کے نعرے کو صرف ایک خالی سیاسی نعرہ بنانے والے اب بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے بند ہونے کا خوف دلا کر محض ووٹ لینا چاہتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو بدین شہر میں ملاح اور انصاری برادری کی خواتین کے بڑے اجتماع کے علاوہ سیرانی روڈ سیرانی شہربگھڑا میمن میں بڑے جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کیااس موقع پرانہوں نے اپنی تقریر میں کہا کہ انہوں نے کہا کہ کڈھن کے علاقے میں راشن کارڈ اور صرف تین ماہ کی عارضی ملازمتیں دے کر ضلع بدین کی غریب خواتین اور بیروزگاروں کی غربت کا مذ اق اڑا یا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ یہ اقدام ان غریبوں کو ووٹ کے حق سے محروم رکھنے سازش ہے انہوں نے انکشاف کیا کہ کھوسکی شگر مل میں بعض ایسے افراد نے اپنے ڈیرے ڈال رکھے ہین جو نوٹوں سے بھرے بیگ لے کر بیٹھے ہیںں اور ووٹوں کی خریداری کر رہے ہیں، انہوں نے اس بات کی بھی نشاندہی کی کہ ضلع بدین میں بعض علاقوں ایسے خطرناک قسم کے افراد کی امد اد کے بھی اطلاعات ہیں جو کہ سیکورٹی رسک ہو سکتے ہیں، قومی اور صوبائی اسمبلی کی امیدوارڈاکٹر فہمیدہ مر زا نے الیکشن کمیشن اور انتظامیہ اس کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا، انہوںنے اس بات پر بھی اپنے تحفظات کا اظہار کیا کہ ضلع بدین کی پولیس مرزا اور جی ڈی اے کی حمایت کرنے والوں کو حراساں کر رہی ہے جو الیکشن کے ضابطوں کی خلاف ورزی ہے، انہوں نے کہا کہ پولنگ اسٹیشنز پر فوجی اہلکار وں کی تعیناتی خوش آئند ہے، انہوں نے کہا کہ تعلیم،صحت کے علاوہ فنی تعلیم کے شعبوں میں ترقی ان کی ترجیحات میں شامل ہے اور پینے کے صاف پانی کی عام شہریوں کو فراہمی پر خصوصی توجہ کی ضرورت ہیانہوں نے کہا کہ نہری پانی کی چوری میں سیڈا کے سابق چیئرمین سمیت محکمہ آبپاشی کے انجینئر ملوث ہیں ان کا مزید کہنا تھا کہ نہروں کی ٹیل تک پانی کی مکمل فراہمی کے لئے رینجرز تعینات ہونی چاہئے، انہوں نے الیکشن کے حوالے سے کہا کہ وہ ووٹ ڈالنے کے لئے بلا خوف پولنگ اسٹیشن پہنچیں وہاں پر فوجی جوان موجود ہوںگے اور کیمرے بھی لگے ہونگے جس کی وجہ سے عوام کو کسی قسم کی پریشانی نہ ہوگی ڈاکٹر فہمید? مرزا نے کہا ہمارا سیاست کھلی کتاب ہم نے سندھ اور عوام کے حقوق کے لئے جدوجہد کی عوام کی خدمت کی اور یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے پیر عالی شان کوٹ حویلی پہنچ کر جی ڈی اے امیدواروں کی حمایت حاصل کی انصاری برادری کے اجتماع کے موقع پر ان کے آزاد امیدوار محمد سومار انصاری نے ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کی حمایت کرتے ان کے حق میں دسبردار ہونے کا اعلان بھی کیا ۔