نوشہروفیروز میں سابق ایم پی اے جی ڈی اے رہنما ڈاکٹر عبدالستار راجپر کی ریلی پر حملہ 10افراد زخمی

اتوار 22 جولائی 2018 21:50

نوشہروفیروز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2018ء) سابق ایم این اے جی ڈی اے رہنما اور پی ایس 34 کے امیدوار ڈاکٹر عبدالستار راجپر کی ریلی پر پتھرا پولیس اہلکار صحافیوں سیمت دس افراد زخمی پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق سابق ایم پی اے اور جی ڈی اے رہنما پی ایس 34 کے امیدوار ڈاکٹر عبدالستار راجپر کی ریلی ورک کے سلسلہ میں گائوں جان محمد راجپر میں میں پہنچے تو گاں کے سامنے کانٹوں کی باڑ لگا کر راستہ روک دیا گیا تھا شرکا ریلی نے باڑ ہٹانے کی کوشش کی ۔

شر پسندوں نے پتھروں سے حملہ کر دیا جس میں دس افراد پولیس اہلکار پرویز راجپر سینئر صحافی شکیل آرائیں صحافی ساجد جو یو نعمان راجپر سجاد راجپر نثار راجپر عمران راجپر مشتاق راجپر سمیت دس افراد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

واقع کی اطلاع پر پولیس اور رینجرز نے پہنچ کر زخیموں کو پڈعیدن اور بھریاسٹی اسپتال منتقل کردیا۔ ڈاکٹر عبدالستار راجپر نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا ہے کہ یہ حملہ پی پی کے شرپسندوں نے کیا ہے کیا ہمیں روک سے روکا جارہا ہے پی پی کو اپنی شکست نظر آرہی ہے اس لئے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں واقع کے بعد علاقہ میں خوف کی فضا چھا گئی پی پی کے رہنما علی حسن محمد جڑیل عبدالجبار راجپر نے الزام عائد کیا ہے کہ ڈاکٹر عبدالستار راجپر نے ہمارے گاں میں پہنچ کر ہنگامہ آرائی کرائی ہیں ہمارے ساتھ ناانصافی کی ہے ۔

کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری گاں میں تعینات کردی گئی ہے آخری اطلاعات تک واقع کا مقدمہ تاحال درج نہیں ہو سکا ہے ۔