25 جولائی سندھ غداروں کی شکست کا دن ہوگا اور فتح تیر کی ہوگی، نثار احمد کھوڑو

اتوار 22 جولائی 2018 21:50

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو نے کہا ہے کہ 25 جولائی سندھ غداروں کی شکست کا دن ہوگا اور فتح تیر کی ہوگی جبکہ سندھ میں پیپلز پارٹی حکومت بنائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاڑکانہ شہر کے بھینس کالونی میں این اے 200 پر چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور پی ایس 11 لاڑکانہ ٹو پر اپنی بیٹی ندا کھوڑو کی انتخابی مہم کے سلسلے میں پیپلز پارٹی رہنما اللہ ورایو ابڑو اور کرامت علی ابڑو کی جانب سے منعقدہ کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

نثار احمد کھوڑو کا مزید کہنا تھا کہ جمہوریت مخالف غیر جمہوری قوتوں کے آنے پر خوش ہوتے ہیں، سندھ سمیت ملک میں جمہوریت پر حملے ہو رہے ہیں، جمہوریت اور سندھ کو ہر صورت بچائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جب تک پاکستان ہے پیپلز پارٹی قائم رہے گی، لاڑکانہ میں ایک بھی اینٹ لگی ہے اس پر بھٹو کی مگر لگی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم۔ کیو ایم ملک میں 22 تو جی ڈی اے 35 صوبے بنانے کی بات کرہی ہے، سندھ کی وحدت کے خلاف کوئی بات سننے کو تیار نہیں ہیں، سندھ کے معاملے پر کوئی مصلحت نہیں ہوگی، سندھ کی وحدت پر حملے کرنے والے سندھ جے غدار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ذاکر حسین ابڑو مرحوم میرے بھائی اور پرانے ساتھی تھے آج ان کے علاقے میں کارنر میٹنگ میں ان کے بھائیوں کی جانب سے تقریب کا انعقاد میرے لیے باعث فخر ہے۔ انہوں نے کاہ کہ ذاکر حسین ابڑو پیپلز پارٹی کے پرانے ورکر اور پیپلز پارٹی کے اثاثہ تھے ان کی پارٹی خدمات کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ اس موقع پر شہمیر خان ابڑو، میر خان ابڑو، میر نجیب اللہ، عبداللہ لاشاری، میرل ابڑو، محمد فضل حسین جتوئی، غلام حسین لٴْہر، عبداللطیف لاشاری، نورالدین جاگیرانی، حسین علی چانڈیو، سمیت دیگر برادریوں کے معززین نے شرکت کی۔