ڈی آئی جی پی لاڑکانہ جاوید اکبر ریاض کی زیر صدارت لاڑکانہ رینج پولیس کا جنرل الیکشن 2018 کے حوالے سے اجلاس

اجلاس میں لاڑکانہ ڈویزن کے اندر الیکشن 2018 کے حوالے سے کیے گئے انتظامات اور سیکیورٹی زیر غور رہی

اتوار 22 جولائی 2018 21:50

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2018ء) ڈی آئی جی پی لاڑکانہ جاوید اکبر ریاض کی زیر صدارت لاڑکانہ رینج پولیس کا جنرل الیکشن 2018 کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں رینج کے ایس ایس پیز نے شرکت کی۔ اجلاس میں لاڑکانہ ڈویزن کے اندر الیکشن 2018 کے حوالے سے کیے گئے انتظامات اور سیکیورٹی زیر غور رہی۔ ڈی آئی جی لاڑکانہ جاوید اکبر ریاض نے کہا کہ جنرل الیکشن 2018 میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیئے گئے ہیں۔

ڈویزن کے مجموعی 2555 پولنگ اسٹیشنز میں سے 461 انتھائی حساس، 1059 حساس اور 1035 نارمل ہیں جس پر ٹوٹل 16655 پولیس آفیسرز اور اہلکار مقرر کیئے گئے ہیں۔ انتھائی حساس پولنگ اسٹیشن پر 8 حساس پر 6 اور نارمل پولنگ اسٹیشن پر 4 پولیس کے اہلکار تعینات ہونگے۔ پولیس کے ساتھہ ساتھہ پاک فوج اور رینجرز کے جوان بھی فرائض سرانجام دیں گے۔

(جاری ہے)

ریپڈ ریسپانس فورس کے جوان موٹر سائیکل اور موبائیل پر پیٹرولنگ کریں گے۔

اس کے علاوہ ڈی آئی جی، ایس ایس پیز، ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز کی الگ ریزرو پلاٹوں بنائیں گئی ہیں جو کسی ممکنہ حالات کہ پیش نظر کاروائی کریں گے۔ آر اوز، ڈی آر اوز اور الیکشن آفیس پر بھی سکیورٹی کے لیے پولیس نفری تعینات کی گئی ہے۔ ضلعی سطح پر اور رینج آفیس میں الگ الگ کنٹرول روم بنائے گئے ہیں۔ جس پر ہر ایک ڈی ایس پی اور ایس ایچ او پل پل کی خبر کنٹرول روم کو نوٹ کروانے کے پابند ہونگے۔

ڈی آئی جی لاڑکانہ جاوید اکبر ریاض کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کیے گئے کوڈ آف کنڈٹ پر سختی سے عمل کروایا گیا ہے اور اس ضمن میں اس کی خلاف ورزی کرنے والوں کے اوپر قانونی کاروائی بھی کی گئی ہے۔ پولنگ والے دن پولنگ اسٹیشن کو آئوٹر کارڈن کرکے لوگوں کی تلاشی لے کر پولنگ اسٹیشن چھوڑا جائے اور پولنگ اسٹیشن پر اسلحہ نہیں پہنچنا چاہیے، بارڈر پر سیکیورٹی، پکٹنگ اور پیٹرولنگ بڑھائی جائے۔

کچھ علائقوں میں نفری بڑھائی گئی ہے پولنگ سے پہلے اور پولنگ کے بعد میں کسی کو بھی اسلحہ رکھنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور اسلحے کی نمائش پر پابندی ہے۔ خلاف ورزی کرنے پر ایکشن لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ روپوشوں اور اشتہاریوں کے خلاف شروع کردہ کریک ڈائوں میں مزید تیزی کی جائے۔ اجلاس کے دوران فیصلہ کیا گیا کہ قانوں ہاتھہ میں لینے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔ اجلاس کے اختتام پر آئی جی سندھ امجد جاوید سلیمی کے ہدایات پر ڈی آئی جی پی لاڑکانہ اور رینج کے پانچوں ایس ایس پیز نے شجرکاری مہم کا افتتاح کرتے ہوئے پودے بھی لگائے۔