جیکب آبادمیں 92پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس قرار دیدیئے گئے

اتوار 22 جولائی 2018 21:50

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2018ء) جیکب آبادمیں 92پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس قرار دیدیئے گئے۔

(جاری ہے)

ہرپولنگ اسٹیشن پر آرمی کے جوان تعینات ہوں گے تفصیلات کے مطابق جیکب آبادمیں 25جولائی کو ہونے والے عام انتخابات کے سلسلے میں تیاریا ں آخری مراحل میں داخل ہوگئی ہیں اس حوالے سے ضلع جیکب آبادمیں 92پولنگ اسٹیشن کو انتہائی حساس قراردیاگیاہے جہاں سی سی ٹی وی کیمرہ بھی نصب کیے جارہے ہیں جبکہ 265پولنگ اسٹیشن حساس اور 115پولنگ اسٹیشن کو نارم قراردیاگیاہے ذرائع کے مطابق ہر پولنگ اسٹیشن پر آرمی کے جوان تعینات کیے جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :