Live Updates

حنیف عباسی کو الیکشن سے چار دن پہلے نااہل اور عمر قید کی سزا دینے کا مقصد شیخ رشید کو کامیاب کرانا ہے،جمال عارف سہروردی

اسٹیبلشمنٹ نے شیخ رشید کو کامیاب کرانے کیلئے حنیف عباسی جیسے سیاسی کارکن کو رات کے اندھیرے میں سزا دلوائی ہے

اتوار 22 جولائی 2018 21:50

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2018ء) مسلم لیگ (ن) کی مرکزی کونسل کے رکن جمال عارف سہروردی نے کہا ہے کہ حنیف عباسی کو الیکشن سے چار دن پہلے نااہل اور عمر قید کی سزا دینے کا مقصد شیخ رشید کو کامیاب کرانا ہے کیونکہ حنیف عباسی کی عوام میں بڑھتی ہوئی مقبولیت کی وجہ سے شیخ رشید اور ان کا ٹولہ یہ بات سمجھ چکا تھا کہ 25جولائی کو ان کی ضمانتیں ضبط ہوجانی ہے جس پر اسٹیبلشمنٹ نے شیخ رشید کو کامیاب کرانے کیلئے حنیف عباسی جیسے سیاسی کارکن کو رات کے اندھیرے میں سزا دلوائی ہے۔

ایک بیان میں جمال عارف سہروردی نے کہاکہ ریاستی تشدد کے ذریعے مسلم لیگ (ن) کو نہ ماضی میں دبایا جاسکا اور نہ ہی اب ختم کیا جاسکتا ہے۔ پنجاب سمیت ملک بھر میں مسلم لیگی حکومت کے ترقیاتی کام اور عوامی منصوبے عوام کے دلوںسے مسلم لیگ کی مقبولیت ختم نہیں کرسکتے۔

(جاری ہے)

ماضی میں بھی مسلم لیگ (ن) کے سربراہ نواز شریف کو جھوٹے مقدمات میں پابند سلاسل کیا گیا تھا لیکن پھر وقت نے ثابت کیا کہ نواز شریف ہی حق پر تھے اور پھر انہوں نے عوامی مینڈیٹ کے ذریعے 2013ء میں اقتدار میں آکر عوام کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھا، جمال عارف سہروردی نے کہا،2013میں مسلم لیگ (ن)اقتدار میں آئی تو نواز شریف کی حکومت کیخلاف دھرنے دیے ان دھرنوں پر حکومت پاکستان کی طرف سے 60ارب رو پے خرچ کئے ، سی پیک منصوبے کو ناکام ننانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی گئی لیکن سی پیک منصوبہ پاکستانی عوام کی خوشحالی کی ضمانت ہے، انہوں نے کہا کہ برصغیر کی سیاست نواز شریف کے گرد گھومتی ہے ،انہوں نے کہا کہ 25جولائی کو مسلم لیگ (ن) بھاری اکژیت سے کامیاب ہوگی اور ترقی کے دشمنوں کو عبرتاناک شکست ہوگی، انہوں نے نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف ملک کی سلامتی اور بقا ء کی جنگ لڑ رہے ہیں ۔

شہباز شریف جہاں جاتے ہیں عوام کا سمندر امنڈ امنڈ آتا ہے یہی مسلم لیگ کامیابی کی دلیل ہے ۔
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات