ماڈل کسٹمز کلکٹریٹ پریونیٹو کراچی کے اینٹی اسمگلنگ اسکواڈ نے اولڈ سٹی ایریا سے لاکھوں روپے مالیت کی اسمگل شدہ چھالیہ برآمد کرلی

اتوار 22 جولائی 2018 21:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2018ء) ماڈل کسٹمز کلکٹریٹ پریونیٹو کراچی کے اینٹی اسمگلنگ اسکواڈ (اے ایس او)نے اولڈ سٹی ایریا میں گودام پر چھاپا مار کر لاکھوں روپے مالیت کی اسمگل شدہ چھالیہ برآمد کرلی ،ترجمان کسٹم عرفان علی کے مطابق کلکٹر پریونیٹو کسٹمز ڈاکٹر افتخار کو خفیہ طور پر اطلاع موصول ہوئی کہ اولڈ سٹی ایریا میں سٹی کورٹ کے عقب میں قائم ایک گودام اور دکان میں چھالیہ کی بڑی مقدار چھپائی گئی ہے ، جس پر کلکٹر کسٹمز پریونیٹو ڈاکٹر افتخار کی ہدایت پر ڈپٹی کلکٹر کسٹمز ہیڈ کوارٹر محمد فیصل کی سر براہی میں ایک ٹیم تشکیل دی گئی ، تاہم تشکیل دی جانے والی ٹیم نے سٹی کورٹ ایریا میں قائم مذکورہ گودام پر چھاپا مار کر لاکھوں روپے مالیت کی 16ہزارکلو گرام سے زائد چھالیہ برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :