Live Updates

جولائی کا دن ملک کی تقدیر بدل سکتا ہے، زاہد فاروق

اتوار 22 جولائی 2018 21:50

ساہیوال۔22جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2018ء) صدر متحد ہ مجلس عمل تحصیل ساہیوال وامیر جماعت اسلامی پی پی 198ساہیوال رانا زاہد فاروق نے کہا ہے کہ صاف شفاف انتخابات ملک و قوم کی ضرورت ہیں۔25جولائی کا دن ملک کی تقدیر بدل سکتا ہے۔عوام تمام تر مفادات سے بالاترہوکر اور سیاسی وابستگیوں کو ایک طرف رکھ کر اپنے ووٹ کاصحیح استعمال کریں اور متحدہ مجلس عمل کوکامیاب کرائیں تاکہ ملک کوحقیقی معنوں میں اسلامی فلاحی ریاست بنایاجاسکے۔

مسلم لیگ(ن)‘پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف کے قول وفعل میں تضاد ہے اس لیے عوام ان کے دھوکے میں نہ آئیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزاین اے 148میں مختلف انتخابی جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ عوام اپنے مسائل سے نجات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو ان کو متحدہ مجلس عمل پر اعتماد کا اظہار کرنا ہوگا۔

(جاری ہے)

کرپٹ عناصر نے گزشتہ الیکشن میں بھی عوام کو بے وقوف بنایاتھااور اب2018کے انتخابات میں بھی وہی دھوکے بازدوبارہ قوم کو سبزباغ دکھارہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان کے باشعور عوام اب جھوٹے اورکرپٹ سیاستدانوں کے جھانسے میں نہیں آئیں گے۔مسلم لیگ(ن)نے اپنے دور اقتدار میں حقیقی معنوں میں لوگوں کوکوئی ریلیف نہیں دیا۔تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی نے بھی قوم کومایوس کیا ہے۔ملک میں فحاشی وعریانی کاکلچر عام کرنے کانام تبدیلی رکھ دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایک سازش کے تحت پری پول رگنگ کاسلسلہ جاری ہے۔

کچھ نادیدہ قوتیں اپنی مرضی کے نتائج حاصل کرنا چاہتی ہیں۔انتخابی عمل میں مداخلت کرنے والوں کے خلاف الیکشن کمیشن سخت اقدامات کرے۔تمام دینی وسیاسی جماعتوں کوآزادانہ انتخابی مہم چلانے کاموقع ملناچاہئے تاکہ وہ اپنے انتخابی منشور اور پروگرام کو عوام کے سامنے رکھ سکیں۔اس بار بھی انتخابات میں اگردھاندلی ہوئی تو اس کے سنگین نتائج برآمدہوں گے اور دھاندلی زدہ الیکشن کو قوم قبول نہیں کرے گی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات