پاکستان پیپلزپارٹی انتخابات جیت کر حکومت بنائے گی،یوسف رضاگیلانی

اتوار 22 جولائی 2018 21:50

ملتان۔ 22جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2018ء) سابق وزیراعظم اورپاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سیدیوسف رضاگیلانی نے کہاہے کہ صرف پاکستان پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کاالگ صوبہ بنائے گی ۔این اے 158میں انتخابی مہم کے دوران قصبہ مڑل کے قریب مختلف انتخابی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے سید یوسف رضاگیلانی نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی نہ صرف یہ کہ عام انتخابات میں کامیاب ہوگی بلکہ حکومت بھی بنائے گی۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ غریب عوام کے مسائل حل کئے، یہ ایک سنجیدہ سیاسی جماعت ہے اورہماری سیاست بھی سنجیدہ اورباشعورلوگوں کو متوجہ کررہی ہے ۔انہوںنے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی نے غریب خاندانوں کی مالی امداد کے لئے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کاآغازکیا۔انہوںنے کہاکہ انتخابات جیتنے کے بعد ہم عوام کو مزید سہولتیں دیں گے ۔انہوںنے وعدہ کیاکہ پیپلزپارٹی شجاعباد میں ریکارڈترقیاتی کام کرائے گی ۔