بنیادی سہولیات سے محروم عوام تک ہر چیز کی رسائی یقینی بنائیں گے، میاں احمدرضا مانیکا

اتوار 22 جولائی 2018 21:50

پاکپتن۔22جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2018ء) مسلم لیگ (ن) کے این ای145 سے امیدوار میاں احمدرضا مانیکا نے کہا ہے کہ 25 جولائی کو پاکپتن کی فلاح کے لئے شیر کے نشان پر مہر لگائیں، انشاء اللہ کامیاب ہوکر شہر کے باسیوں کی خدمت کروں گا، عوام کی آواز لے کر اسمبلی میں جائوں گا،حلقہ کی محرومیوں کو دور کرنے کا عزم لے کر آیا ہوں، بنیادی سہولیات سے محروم عوام تک ہر چیز کی رسائی یقینی بنائیں گے، عوام کے ہر مسئلہ کو حل کریں گے، حلقہ کی عوام کا مشکور ہیں جو میری حمایت کررہی ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کارنر میٹنگ سے خطاب کے دوران کیا ۔ انہوں نے کہاہے کہ عوام کی محبت کا بے حد مشکور ہوں، شہر فرید کے باسیوں کی محبت میرا قیمتی اثاثہ ہے، اگر کامیاب ہوا تو قومی اسمبلی پاکپتن کے باسیوں کی آواز سے گونج اٹھے گی، سابقہ دور میں عوام کے دیرینہ مطالبے سوئی گیس کی فراہمی کو پورا کیا۔انہوں نے کہا کہ حلقہ کی عوام میرے ساتھ ہے جس پر میں ان کا بے حد مشکور ہوں،انشاء اللہ مسلم لیگ (ن) ہی کامیاب ہوگی،اقتدار میں آکر پاکپتن شہر اور اسکے باسیوں کی فلاح کے لئے کام کروںگا۔