کوئٹہ کے حلقہ پی بی 29سے آزاد امیدوار نجیب اللہ خلجی کا راحیلہ حمید درانی کے حق میں دستبردار ہونے کا اعلان

اتوار 22 جولائی 2018 21:50

کوئٹہ ۔22جولا ئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2018ء) کوئٹہ کے حلقہ پی بی 29 سے آزاد امیدوار نجیب اللہ خلجی پاکستان مسلم لیگ (ن )کی نامزد امیدوار راحیلہ حمید خان درانی کے حق میں دستبردار ہوگئے۔

(جاری ہے)

اتوار کے روز کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نجیب اللہ خلجی نے دستبرداری کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ راحیلہ حمید خان درانی نے بحیثیت رکن بلوچستان اسمبلی مثالی ترقیاتی منصوبوں پر عمل درآمد کو یقینی بنایا اور عوام کے مسائل حل کئے۔

اس موقع پر راحیلہ حمید خان درانی نے دستبردار ہونے والے آزاد امیدوار نجیب اللہ خلجی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا عوامی خدمت کے تسلسل کو جاری و ساری رکھیں گے انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان مسلم لیگ ن کی ٹکٹ پر این اے 265 اور پی بی 29 سے انتخابات میں حصہ لے رہی ہیں اور کسی بھی نشست سے دستبردار نہیں ہوئی ایسی تمام تر افواہیں مخالفین کی جانب سے پھیلائی جاررہی ہیں جس میں کوئی صداقت نہیں۔