حکومت پنجاب کی جانب سے کپاس کے کاشتکاروں کیلئے کروڑوں روپے کی زرعی مشینری کے انعامات

اتوار 22 جولائی 2018 21:50

لاہور۔22جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2018ء) ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے بتایا ہے کہحکومت پنجاب کی طرف سے پیداواری مقابلہ برائے کپاس2018-19کے تحت کاشتکاروں کیلئے کروڑوںروپے زرعی مشینری کے انعامات دئیے جا رہے ہیں،اس ضمن میںکپاس کے پیداواری مقابلہ جات ضلعی اور صوبائی سطح پر منعقد کئے جائیں گے۔ترجمان نے مزید بتایا کہ اس سکیم کے مطابق بہاولپور،بہاولنگر،رحیم یارخان،لودھراں،خانیوال،وہاڑی،ملتان،مظفرگڑھ،راجن پور،ڈیرہ غازی خان،ساہیوال،میانوالی،لیہ،بھکراور جھنگ کے کاشتکار اس کیلئے درخواست جمع کروا سکیں گے۔

اس سکیم میں حصہ لینے کیلئے 3 یا3ایکڑ سے زائدقابل کاشت اراضی کے مالک مرد و خواتین کاشتکار،مشترکہ کھاتہ رکھنے والے زمینداران کے علاوہ مزارعین/ ٹھیکیداران دستاویزات کی تحصیل کمیٹی سے تصدیق کروانے کے بعد درخواست دینے کے اہل ہوں گے،کپاس کے کاشتکار3 ایکڑمتصل فصل جس میں کوئی بھی منظورشدہ وتصدیق شدہ قسم کاشت کی ہوگی ،مقابلہ کیلئے پیش کریں گے۔

(جاری ہے)

کاشت کی گئی فصل بین الاقومی معیارپر پورا اترتی ہو اور عالمی قوانین کی روشنی میں زہروں سے پاک اور معیاری ہو،اس سکیم کیلئے درخواست فارم متعلقہ اضلاع کے اسسٹنٹ ڈائریکٹرزراعت(توسیع) اور زراعت آفیسر(توسیع)کے دفاتر سے مفت حاصل کئے جاسکتے ہیں۔مقابلہ کیلئے درخواست فارم محکمہ زراعت پنجاب کی ویب سائٹ www.agripunjab.gov.pkسے ڈائون لوڈ کئے جا سکتے ہیںنیز درخواست فارم کی فوٹوکاپی بھی قابل قبول ہوگی،درخواست فارم31 جولائی2018 تک متعلقہ اضلاع کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت(توسیع) یا زراعت آفیسر(توسیع) کے دفاتر میں جمع کروائی جاسکتی ہیں۔اس پیداواری مقابلے کے انعقاد کامقصد کپاس کے کاشتکاروں میں کپاس کی زیادہ اور صاف چنائی والی پیداوار حاصل کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :