Live Updates

ن لیگ اپنی ناکامی دیکھ کر نگران سیٹ اپ پر جانبداری کے الزامات لگا رہی ہے، ڈاکٹر مراد راس

اتوار 22 جولائی 2018 21:50

لاہور۔22جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے حلقہ پی پی 159 سے امیدوار ڈاکٹر مراد راس نے کہا ہے کہ ن لیگ اپنی ناکامی دیکھ کر نگران سیٹ اپ پر جانبداری کے الزامات لگا رہی ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے جیون ہانہ میں عالیشان جلسے سے استقبال کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد بھی جلسے میں شریک تھی، انہوں نے کہا کہ یہ ن لیگ کا پرانا مائنڈ سیٹ ہے ، اب عوام باشعور ہیں وہ ن لیگی ہتھکنڈوں سے متاثر نہیں ہوں گے، جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں کرپشن کے ریکارڈ بنانے والے اب زیادہ دیر آزادانہ نہیں گھومیں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات